پاکستان اور امریکہ کی سلامتی کیلئے مستقبل میں تعاون کے مزید مواقع تلاش کریں گے: امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز

امریکی قونصل جنرل کی سیکرٹری داخلہ پنجاب سے ملاقات

لاہور (طیبہ بخاری سے) امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے صوبائی دارالحکومت میں سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب میں امن و امان کی صورتحال اور سیکیورٹی اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ؛ 190 ملین پاؤنڈ کیس کی جلد سماعت کی درخواستیں دائر

پاکستان اور امریکہ کا مستقبل کے تعاون کا عزم

امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ دونوں ممالک کی سلامتی کیلئے مستقبل میں تعاون کے مزید مواقع تلاش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخاب، حکومت 4 اور اپوزیشن 2 نشستوں پر کامیاب

پنجاب کی سیکیورٹی میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال

اس موقع پر سیکرٹری داخلہ پنجاب نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے پنجاب بھر کو محفوظ بنا رہے ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ماڈرن آلات فراہم کیے گئے ہیں اور تمام مجرمان کا ڈیٹا آن لائن کیا گیا ہے۔

سول ڈیفنس بم ڈسپوزل سکواڈ کو روبوٹ فراہم کر رہے ہیں، کچے کے علاقے میں ایکشن کیلئے پے لوڈ ڈرونز اور کواڈ کاپٹرز بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔ بین الصوبائی بارڈر سیکیورٹی کیلئے 14 جدید چیک پوسٹس بنا رہے ہیں، جبکہ جیل ریفارمز پر بھی بہت محنت کی جا رہی ہے۔ اسیران کی بحالی کیلئے اقدامات تیار کیے جا رہے ہیں تاکہ انہیں تکنیکی تربیت دے کر معاشی خودکفالت کی طرف بڑھایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی بورڈ راولپنڈی کا تمام امتحانات مقررہ شیڈول کے مطابق لینے کا اعلان

قانون کی پاسداری اور عوامی آگاہی

سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ قوانین پر عملدرآمد کیلئے عوامی آگاہی پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔ عشرہ محرم الحرام کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کیساتھ امن کمیٹیوں کا کردار قابل تعریف رہا ہے۔ امن و امان کے ساتھ معصوم بچوں کی فلاح کیلئے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ملاقات میں شریک افراد

ملاقات میں ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سیکیورٹی، ایڈیشنل سیکرٹری پریزن اور ایڈیشنل سیکرٹری پولیس بھی شریک تھے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...