حکومتی اور دفاعی اداروں پر بھارتی سائبر حملوں کا خدشہ، سائبر سیکیورٹی ایڈوائزری جاری
بھارتی ہیکرز کی سرگرمیاں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ہیکرز پہلگام واقعے کی آڑ میں بھی حکومتی ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی 60 ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
سائبر سیکیورٹی ایڈوائزری جاری
حکومتی اور دفاعی اداروں پر بھارتی سائبر حملوں کے خدشے کے پیش نظر کابینہ ڈویژن نے سائبر سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کردی۔
یہ بھی پڑھیں: کس لئے ظلم ہے دہشت ہے یہاں پر یارو۔۔۔
ہدف اور طریقے
ڈان نیوز کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ سائبر سیکیورٹی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ وائرس ای میل اور واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے مشکوک فائل کے ذریعے پھیلایا جاتا ہے۔ سائبر حملہ آور میلویئر وائرس کی حامل مشکوک فائل پہلگام واقعے کے نام سے بھیجتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیتا اج بدنام شریکاں نے لکھ لکھ ناں دیواراں تے۔۔۔گانا اونچی آواز میں سننے پر مقدمہ درج
میلویئر کی خطرناک صلاحیتیں
ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ میلویئر وائرس کی خاموشی سے ڈیوائس سے ڈیٹا اور تصاویر اکھٹا کرنے کی صلاحیت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہرقائد میں پارہ 40ڈگری تک جانے کا امکان
احتیاطی تدابیر
کابینہ ڈویژن کی ایڈوائزری میں نامعلوم ذرائع سے آنے والی ای میلز کو نہ کھولنے اور نظر انداز کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
کسی بھی اٹیچمنٹ کو کھولنے سے پہلے اسے اینٹی وائرس سے سکین کرنا چاہیے اور مشکوک ای میل کی اطلاع فوری طور پر ادارے کے آئی ٹی ایڈمن کو دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی خواتین ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار ناراض، ڈومیسٹک میچز کھیلنے سے انکار
پاسورڈ اور سیکیورٹی کی تجاویز
ایڈوائزری میں حکومتی اور دفاعی اداروں کو دہری تصدیق کے نظام اور مضبوط پاسورڈ اپنانے کی سفارش کی گئی ہے۔ مزید برآں، کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر مضبوط اور اپڈیٹڈ اینٹی وائرس انسٹال رکھنے کی بھی ضرورت ہے۔
کلاؤڈ سٹوریج کے خطرات
ایڈوائزری میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ناقابل اعتبار کلاؤڈ سٹوریج پر سرکاری یا ذاتی ڈیٹا محفوظ نہ کیا جائے اور نہ ہی آن لائن ڈاکیومنٹ کنورٹنگ ٹولز استعمال کیے جائیں۔








