حکومتی اور دفاعی اداروں پر بھارتی سائبر حملوں کا خدشہ، سائبر سیکیورٹی ایڈوائزری جاری
بھارتی ہیکرز کی سرگرمیاں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ہیکرز پہلگام واقعے کی آڑ میں بھی حکومتی ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی پروپیگنڈا عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کا مشن، پاکستانی سفیر عالمی محاذ پر سرگرم، ملاقاتیں جاری
سائبر سیکیورٹی ایڈوائزری جاری
حکومتی اور دفاعی اداروں پر بھارتی سائبر حملوں کے خدشے کے پیش نظر کابینہ ڈویژن نے سائبر سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کردی۔
یہ بھی پڑھیں: وہ تعلیمی ادارہ جس نے طلبہ کو سگریٹ نوشی کی اجازت دے دی، ہنگامہ برپا ہوگیا
ہدف اور طریقے
ڈان نیوز کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ سائبر سیکیورٹی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ وائرس ای میل اور واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے مشکوک فائل کے ذریعے پھیلایا جاتا ہے۔ سائبر حملہ آور میلویئر وائرس کی حامل مشکوک فائل پہلگام واقعے کے نام سے بھیجتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ آئینی بنچ کا فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ
میلویئر کی خطرناک صلاحیتیں
ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ میلویئر وائرس کی خاموشی سے ڈیوائس سے ڈیٹا اور تصاویر اکھٹا کرنے کی صلاحیت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا کبھی غلط کام کی پیشکش ہوئی ہے ؟ وینا ملک کے جواب سے سب حیران
احتیاطی تدابیر
کابینہ ڈویژن کی ایڈوائزری میں نامعلوم ذرائع سے آنے والی ای میلز کو نہ کھولنے اور نظر انداز کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
کسی بھی اٹیچمنٹ کو کھولنے سے پہلے اسے اینٹی وائرس سے سکین کرنا چاہیے اور مشکوک ای میل کی اطلاع فوری طور پر ادارے کے آئی ٹی ایڈمن کو دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: قلات میں دہشتگردوں کا سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ، 7 اہلکار شہید
پاسورڈ اور سیکیورٹی کی تجاویز
ایڈوائزری میں حکومتی اور دفاعی اداروں کو دہری تصدیق کے نظام اور مضبوط پاسورڈ اپنانے کی سفارش کی گئی ہے۔ مزید برآں، کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر مضبوط اور اپڈیٹڈ اینٹی وائرس انسٹال رکھنے کی بھی ضرورت ہے۔
کلاؤڈ سٹوریج کے خطرات
ایڈوائزری میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ناقابل اعتبار کلاؤڈ سٹوریج پر سرکاری یا ذاتی ڈیٹا محفوظ نہ کیا جائے اور نہ ہی آن لائن ڈاکیومنٹ کنورٹنگ ٹولز استعمال کیے جائیں۔








