ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے رائفل کے ساتھ جمعے کا خطبہ دیا

ایران کے سپریم لیڈر کا جمعے کا خطبہ

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے آج تہران میں رائفل تھامے جمعے کا خطبہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سٹاک مارکیٹ:100 انڈیکس 216 پوائنٹس کم ہوکر 85 ہزار 453 پر بند

حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد پہلا خطاب

گزشتہ دنوں بیروت میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد آیت اللہ علی خامنہ ای نے آج پہلی بار عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نو منتخب صدر پی ایف ایف سید محسن گیلانی فٹبال کی ترقی کے لیے پرعزم

بارہ سال بعد جمعے کا خطبہ

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای نے تقریباً 5 سال بعد جمعے کا خطبہ دیا اور اپنے خطبے کے دوران انہوں نے بارہا اپنے پہلو میں رکھی رائفل کی بیرل کو تھاما۔ ایرانی علماء نے 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد اس طریقہ کو اپنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ میں نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ کے دوران پہلوان آپس میں لڑ پڑے

دفاع کی ضرورت اور مسلم اتحاد

آج دیے گئے خطبے میں آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ مسلمان قوموں کو افغانستان سے یمن، ایران سے غزہ اور لبنان تک دفاعی لائن بنانا ہوگی، ہر ملک کو جارح کے خلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، مسلمان متحد ہو جائیں تو دشمنوں پر قابو پا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لیاری میں عمارت گرنے کا واقعہ، وزیرِ بلدیات سعید غنی نے بطور وزیر ذمہ داری قبول کرلی

مشترکہ دشمن کا ذکر

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ ہم سب کا دشمن ایک ہے اور اس کی پالیسی مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنے کی ہے۔ ایران کا دشمن فلسطین، لبنان، عراق، مصر، شام اور یمن کا دشمن ہے۔

اسرائیل کے خلاف کارروائی کی ضرورت

انہوں نے کہا کہ جس طرح 7 اکتوبر کا حملہ جائز تھا اسی طرح ایران کا اسرائیل پر حملہ بھی جائز ہے۔ ضرورت ہوئی تو مستقبل میں بھی کارروائی کریں گے، ہم اسرائیل کو جواب دینے میں تاخیر نہیں کریں گے اور نہ ہی جلدی کریں گے۔ اسرائیل قتل و غارت اور عام شہریوں کو قتل کرکے جیتنے کا ڈرامہ کر رہا ہے، اسرائیلی حکومت کے جرائم اس کے خاتمے کا باعث بنیں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...