وفاقی محتسب کی ٹیم کہو ٹہ میں کھلی کچہرہ لگائے گی، شکایات کا موقع پر ازالہ کیا جائے گا۔
آنے والی کھلی کچہری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر وفاقی محتسب کے ایڈوائزر میجر جنرل (ر) ہارون سکندر پاشا اور کنسلٹنٹ خالد سیال پر مشتمل وفاقی محتسب کی ٹیم 10 جولائی (جمعرات) کو دن 10 بجے کہوٹہ کلب میں کھلی کچہری لگائے گی۔ اس موقع پر وفاقی اداروں کے مقامی افسران بھی موجود ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: محسن نقوی
شکایات کا ازالہ
وفاقی محتسب کے افسران، وفاقی اداروں کے خلاف شکایات سن کر ان کے ازالے کے لیے متعلقہ اداروں کو موقع پر ہی ہدایات دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایمی ایوارڈ یافتہ دی سمپسنز کے رائٹر چل بسے، موت کی وجہ بھی سامنے آگئی
انصاف کی فراہمی کا پروگرام
واضح رہے کہ یہ کھلی کچہری وفاقی محتسب کی طرف سے عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے پروگرام Outreach Complaint Resolution (OCR) کا حصہ ہے۔ وفاقی محتسب نے بجلی، گیس، نادرا، بے نظیر انکم سپورٹس پروگرام، پاسپورٹ آفس، پوسٹل لائف انشورنس، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن اور پاکستان پوسٹ آفس سمیت وفاقی اداروں کے متعلقہ حکام کو کھلی کچیری میں شریک ہونے کی ہدایت کی ہے۔
عوام کی شرکت
عوام الناس کھلی کچہری میں وفاقی اداروں کے خلاف شکایات پیش کر سکتے ہیں۔








