مالی سال 2025 کے دوران پاکستان کو کتنی ترسیلات زر موصول ہوئیں ۔۔۔؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

پاکستان کی ترسیلات زر کا نئے ریکارڈ
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) پاکستان کی ترسیلات زر تاریخ کی بلند ترین سطح 38.3 ارب ڈالرز تک پہنچ گئیں۔
مالی سال 2025 کے دوران ترسیلات زر کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق مالی سال 2025 کے دوران پاکستان کو 38.3 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں، جو ملکی تاریخ کی سب سے بڑی رقم ہے۔ گزشتہ سال (FY24) کے 30.3 ارب ڈالر کے مقابلے میں یہ 8 ارب ڈالر یعنی 26.6 فیصد کا غیرمعمولی اضافہ ہے۔ یہ اضافہ ثابت کرتا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا اپنی قیادت اور ملکی معاشی پالیسیوں پر اعتماد بحال ہو چکا ہے۔
معاشی استحکام اور ترقی کی علامت
ذرائع نے بتایا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر ترسیلات زر کا آنا صرف ایک مالیاتی ریکارڈ نہیں بلکہ پاکستان کی معیشت میں استحکام، اعتماد اور بہتری کی علامت ہے۔ ترسیلات زر زرمبادلہ کے ذخائر مضبوط کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں، اور یہ کسی بھی معیشت کے لیے سب سے پائیدار ذریعہ ہوتی ہیں۔ ترسیلات زر کے یہ تاریخی ریکارڈ دنیا کو ایک پیغام دیتا ہے کہ پاکستان ایک قابلِ اعتماد، فعال اور بہتر مستقبل کی طرف بڑھتا ہوا ملک ہے۔
تاریخی تبدیلیاں اور ممکنہ مستقبل
ذرائع کے مطابق 2سال پہلے جہاں ڈیفالٹ کے خطرات تھے، آج وہاں ترسیلات زر، زرمبادلہ اور مارکیٹ کی بہتری نے ملک کی فنانشل بیلنس شیٹ کو بدل دیا ہے۔ اگر یہ رفتار برقرار رہی تو پاکستان نہ صرف معاشی لحاظ سے سنبھلے گا بلکہ ریجنل اکنامک لیڈر بننے کی اہلیت رکھتا ہے۔
قیادت اور محنت کا اثر
جب قیادت میں صلاحیت، مسلسل محنت کی لگن، عوام کی مشکلات کا احساس اور سمت درست ہو تو ہر نیا دن ملک و قوم کے ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کی گواہی دیتا ہے۔