آسٹریلیا: سانپ کی طیارے میں داخل ہونے کے باعث پرواز 2 گھنٹے تاخیر کا شکار
میلبرن میں پرواز کی تاخیر
میلبرن(ڈیلی پاکستان آن لائن)طیارے میں ایک سانپ کی موجودگی کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ کے اعترافی بیان نے حکومت کے دعوؤں کا پول کھول دیا: بیرسٹر سیف
واقعہ کی تفصیلات
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ میلبرن ائیرپورٹ پر پیش آیا جہاں ورجن آسٹریلیا کی فلائٹ VA337 نے مسافروں کو لے کر برسبین کے لیے اڑان بھرنا تھی۔
یہ بھی پڑھیں: قائداعظمؒ کی مثالی قیادت آج بھی قوم اور افواج پاکستان کیلئے مشعل راہ ہے: مسلح افواج
سانپ کا انکشاف
سانپ پکڑنے والے مارک پیلی نے بتایا کہ جہاز کے کارگو سے زندہ 2 فٹ لمبا گرین ٹری سانپ برآمد ہوا جو دیکھنے میں خطرناک لگ رہا تھا، سانپ کو بہت مہارت کے ساتھ پکڑلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس؛ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں کل سماعت کے لیے مقرر
سانپ کی ملکیت
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ سانپ برسبین خطے کا معلوم ہوتا ہے جس پر مارک پیلی نے شبہ ظاہر کیا کہ شاید یہ مسافر کے سامان کے ساتھ جہاز کے کارگو میں پہنچا جو برسبین سے میلبرن کی پرواز کے دوران 2 گھنٹے تک کارگو میں چھپا رہا۔
پرواز کی تاخیر اور مسافر کی پریشانی
سانپ کی وجہ سے پرواز 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی اور مسافروں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔








