آسٹریلیا: سانپ کی طیارے میں داخل ہونے کے باعث پرواز 2 گھنٹے تاخیر کا شکار

میلبرن میں پرواز کی تاخیر
میلبرن(ڈیلی پاکستان آن لائن)طیارے میں ایک سانپ کی موجودگی کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھ پر نیل، وائٹ ہاؤس نے زیادہ ہینڈ شیک کو وجہ قرار دے دیا
واقعہ کی تفصیلات
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ میلبرن ائیرپورٹ پر پیش آیا جہاں ورجن آسٹریلیا کی فلائٹ VA337 نے مسافروں کو لے کر برسبین کے لیے اڑان بھرنا تھی۔
یہ بھی پڑھیں: وہ میٹھے سروں میں بات کرتا، بولتا جا رہا تھا، بھید کھولتا جا رہا تھا، اس کی بتائی باتیں بہت حد تک درست تھیں۔ اب باری باری سبھی اس کو ہاتھ دکھانے لگے۔
سانپ کا انکشاف
سانپ پکڑنے والے مارک پیلی نے بتایا کہ جہاز کے کارگو سے زندہ 2 فٹ لمبا گرین ٹری سانپ برآمد ہوا جو دیکھنے میں خطرناک لگ رہا تھا، سانپ کو بہت مہارت کے ساتھ پکڑلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فلم ”ڈان 3” میں رنویر سنگھ کے ساتھ ہیروئن کا نام سامنے آگیا
سانپ کی ملکیت
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ سانپ برسبین خطے کا معلوم ہوتا ہے جس پر مارک پیلی نے شبہ ظاہر کیا کہ شاید یہ مسافر کے سامان کے ساتھ جہاز کے کارگو میں پہنچا جو برسبین سے میلبرن کی پرواز کے دوران 2 گھنٹے تک کارگو میں چھپا رہا۔
پرواز کی تاخیر اور مسافر کی پریشانی
سانپ کی وجہ سے پرواز 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی اور مسافروں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔