وزیراعظم کا گزشتہ مالی سال میں تاریخ کی بلند ترین ترسیلات زر ریکارڈ ہونے پر اظہار تشکر

ترسیلات زر میں اضافہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مالی سال 25-2024 میں ترسیلات زر کی مد میں 38.3 ارب ڈالر بھیجے گئے۔ وزیراعظم نے ترسیلات زر میں 26.6 فیصد کا اضافہ انتہائی خوش آئند قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے اسرائیل پر حملے، امریکہ نے یوکرین سے میزائل دفاعی نظام مشرق وسطیٰ منتقل کر دیا
وزیراعظم کا اظہار تشکر
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ مالی سال تاریخ کی بلند ترین ترسیلات زر پر اظہار تشکر کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ ترسیلات زر میں چھبیس اعشاریہ چھ فیصد کا اضافہ انتہائی خوش آئند ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فاروق ستار نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے چلنے والے خط کی تردید کردی
بیرون ملک پاکستانیوں کی اہمیت
وزیراعظم نے کہا کہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ بیرون ملک پاکستانیوں کی قابل قدر خدمات اور ان کے پاکستانی معیشت میں اعتماد کا مظہر ہے۔ حالیہ مثبت معاشی اعشاریے حکومتی پالیسیوں کی سمت درست ہونے کی عکاسی ہیں۔
معاشی ترقی کے لیے عزم
وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ حکومت ملک میں معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کے لیے پر عزم ہے۔