لیاری واقعہ کے بعد کراچی میں مزید 125 عمارتیں خطرناک قرار

کراچی میں عمارتوں کے سروے کا آغاز
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیاری میں عمارت گرنے کے واقعے کے بعد شہر میں مخدوش عمارتوں کے سروے کا کام جاری ہے۔ کلفٹن بورڈ کنٹونمنٹ نے پہلے مرحلے میں 125 خطرناک عمارتوں کی نشاندہی مکمل کرلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ امن کوششیں ضائع کر رہی ہے، تجزیہ نگار نے بتادیا
خطرناک عمارتوں کی نشاندہی
دہلی کالونی میں 51، مدنی آباد میں 16، لوئر گزری میں 7، چودھری خلیق الزماں کالونی میں 5 اور پنجاب کالونی میں 14 عمارتیں مخدوش قرار دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ پاک جمہوریہ کالونی میں 27 اور بخشن ولیج میں 5 عمارتیں مخدوش قرار دی گئی ہیں۔
مونسون کے دوران خطرات
سی بی سی حکام کا کہنا ہے کہ مون سون کے دوران یہ عمارتیں جانوں اور املاک کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں، مالکان اور کرایہ داروں کو عمارتیں فوری خالی کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں گزشتہ ہفتے ایک 5 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔