حرامانی ماضی کے مقابلے غیر مہذب ہوگئیں ہیں: نتاشا علی

نتاشا علی کا حرا مانی پر الزام

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ نتاشا علی نے ساتھی اداکارہ حرا مانی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر ماضی کے مقابلے ’غیر مہذب‘ ہونے کا الزام عائد کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ذلفی بخاری نے پاکستانی اداروں پر امریکی پابندیوں کی مخالفت کردی

پروگرام میں شرکت

نتاشا علی نے حال ہی میں ’سنو ٹی وی‘ کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

یہ بھی پڑھیں: صدر زرداری کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

سادگی میں شادی کا فیصلہ

ڈان کے مطابق پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ انہیں شروع سے ہے سادگی میں شادی کرنے کا خیال تھا، اسی لیے انہوں نے اپنی شادی سادگی میں کی۔

ان کے مطابق انہوں نے کورونا کی وبا کے دوران خاموشی اور سادگی سے شادی کرنے کو ترجیح دی، کیوں کہ وہ شادی پر زیادہ اخراجات کرنے کے حق میں نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عدالتی ترامیم عوام کی بہتری کیلئے ہیں، فیصل سبزواری

مشہور کردار

نتاشا علی کے مطابق انہیں ’انوکھی‘ نامی ڈرامے میں اپنا کردار سب سے اچھا لگتا ہے، اسی کردار کے بعد ہی انہیں شہرت ملی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ڈولی کی آئے گی بارات‘ میں ان کے کردار کو ’انوکھی‘ کے کردار سے بھی زیادہ شہرت ملی۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ ’ڈولی کی آئے گی بارات‘ کے بعد لوگوں کو لگا کہ انہوں نے صرف مذکورہ ڈرامے میں ہی کام کیا، ان کے باقی کام کو نظر انداز کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیوجرسی سے پاکستانی امریکن شمع حیدر نے تیسری بار بڑی فتح حاصل کر لی

محبت کا تجربہ

محبت کے سوال پر انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کا بھی محبت میں دل ٹوٹا لیکن انہوں نے اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی۔

نتاشا علی کا کہنا تھا کہ جو لوگ بولتے ہیں کہ انہیں کبھی محبت نہیں ہوئی اور ان کا دل نہیں ٹوٹا، وہ جھوٹ بولتے ہیں، شادی سے پہلے تقریبا ہر کسی کا دل محبت میں ٹوٹتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عارف والا میں زمین کے تنازع پر پوتے نے دادا کو قتل کردیا

اداکاری پر رائے

پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں انہوں نے ہانیہ عامر کی اداکاری کی تعریفیں کیں اور انہیں اداکاری پر 10 میں سے 10 نمبرز ہی دیے۔

انہوں نے ماہرہ خان کو 9، ثروت گیلانی کو 5 جب کہ حریم فاروق کو 10 میں سے 6 نمبرز دیے۔

نتاشا علی نے اسی سیگمنٹ میں حرا مانی کو 10 میں سے 5 نمبرز دیے اور کہا کہ پہلے ان کے نمبرز زیادہ تھے لیکن اب ان کے کم ہوگئے۔

حرا مانی پر تنقید

اداکارہ نے حرا مانی کے نمبرز کم ہونے کا سبب بتایا کہ وہ اب عجیب سی چیزیں کرنے لگی ہیں، انہوں نے اپنا رویہ بھی تبدیل کیا ہے، جس وجہ سے ان کے نمبرز کم ہوگئے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ حرا مانی ماضی میں زیادہ مہذب اور شائستہ تھیں، اب وہ شائستہ نہیں رہیں جب کہ وہ ایسی چیزیں کرنے لگی ہیں جو دوسروں کو اچھی نہیں لگتیں، اس لیے ان کے نمبرز کم ہوگئے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...