اداکارہ حمیرا اصغر کے والد کا کراچی آنے اور لاش وصول کرنے سے انکار

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈیفنس فیز 6 میں فلیٹ میں مردہ ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کے اہلخانہ سے پولیس نے رابطہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا رواں مالی سال بھی کفایت شعاری کے اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ
اہلخانہ کا انکار
اداکارہ کے والد نے کراچی آنے اور لاش وصول کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ انہوں نے حمیرا سے قطع تعلق کر لیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: آپ کا آج (جمعرات) کا دن ستاروں کی روشنی میں کیسا رہے گا؟
پولیس کی کوششیں
پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے والد کو سمجھایا گیا ہے کہ کراچی آکر لاش وصول کریں، تاہم اہلخانہ نے دوبارہ رابطہ نہیں کیا۔ ماڈل و اداکارہ حمیرا کی لاش چھیپا سرد خانے میں موجود ہے۔
تحقیقات کا آغاز
واقعے کے بعد عدالتی بیلف نے فلیٹ سیل کردیا جبکہ واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ مرحومہ کے موبائل فون کا ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا ہے، موت کی اصل وجہ کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ آنے پر سامنے آئے گی.