چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی شیر کے حملے میں زخمی ہونیوالی خاتون کے گھر پہنچ گئیں، قانونی اور طبی معاونت کی یقین دہانی

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کارروائی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے آج لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں شیر کے حملے میں زخمی ہونے والی خاتون کے گھر جا کر متاثرہ خاتون سے ملاقات کی، ان کی عیادت کی اور واقعہ کی مکمل تفصیلات حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں: 24 گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کا خدشہ ظاہر
خونخوار شیر کا حملہ
یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک خونخوار پالتو شیر نے ایک خاتون سمیت 2 بچوں پر اس وقت حملہ کر دیا جب وہ گلی سے گزر رہے تھے۔ شیر نے تینوں افراد کو پنجوں اور دانتوں سے شدید زخمی کیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شیر کے مالک کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور، کوچی بازار میں ہولناک آتشزدگی، ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق
حکومت کی حمایت کا وعدہ
چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے متاثرہ خاتون کو پنجاب حکومت کی جانب سے ہر ممکن قانونی اور طبی معاونت کی یقین دہانی کروائی اور پولیس سے کیس کی پیش رفت پر بریفنگ بھی لی۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 8 کروڑ 62 لاکھ ڈالر ترقیاتی قرض فراہم کرنے کا اعلان
خطرناک جانوروں کی موجودگی پر تشویش
اس موقع پر انہوں نے کہا، "شیر جیسے خطرناک جانوروں کو رہائشی علاقوں میں رکھنا نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ انتہائی سنگین غفلت ہے۔ اس واقعے نے ثابت کیا ہے کہ چند افراد کی لاپرواہی پورے محلے کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات واضح ہیں کہ ایسے مجرمانہ عمل میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہو گی۔ خواتین اور بچوں کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔"
علاقائی لوگوں سے اپیل
انہوں نے مقامی لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ایسے واقعات پر خاموش نہ رہیں بلکہ فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع دیں تاکہ مستقبل میں اس قسم کے سانحات سے بچا جا سکے۔