عام انتخابات 2024 کے بعد ووٹرز کی تعداد میں 60 لاکھ کا اضافہ

ووٹرز کی تعداد میں اضافہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 44 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کو خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی مزید دو مخصوص نشستیں ملیں گی
علاقائی تفصیلات
اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 7 ہزار ہے۔ ای سی پی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں ووٹرز 56 لاکھ 13 ہزار سے زائد ہیں، خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی تعداد دو کروڑ 28 لاکھ 74 ہزار ہوگئی ہے۔ پنجاب کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ووٹرز کی تعداد بڑھ کر 7 کروڑ 65 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے، جبکہ سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز 2 کروڑ 81 لاکھ سے زائد ہیں۔
مرد اور خواتین ووٹرز کی تعداد
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 21 لاکھ ہے اور خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 23 لاکھ ہے۔ ووٹنگ لسٹ میں مردوں کا تناسب 53.65 فیصد اور خواتین کا تناسب 46.35 فیصد ہے۔