اداکارہ حمیرا اصغر کا آخری شوٹ کرنے والے اسٹائلسٹ کا بیان سامنے آگیا

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کی تفصیلات
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈیفنس فیز 6 میں فلیٹ میں مردہ پائی گئی اداکارہ حمیرا اصغر کے ساتھ فوٹو شوٹ میں کام کرنے والے اسٹائلسٹ دانش مقصود نے اہم انکشافات کیے ہیں۔ جیو نیوز کے مطابق سٹائلسٹ دانش مقصود نے بتایا ہے کہ انہوں نے حمیرا اصغر سے آخری گفتگو گزشتہ سال اکتوبر میں کی تھی اور اس کی وجہ ایک فوٹو شوٹ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے سامنے بجٹ رکھنا چاہتے ہیں، ملاقات نہیں کرائی جارہی : علی امین گنڈاپور
آخری بات چیت کا منظر
ان کا کہناتھا کہ اس کے بعد جب ان سے واٹس ایپ پر بات ہوئی تو وہ کافی خوش تھیں اور شوٹ کی تعریف بھی کی۔ دانش مقصود کا کہنا تھاکہ اس کے بعد ہماری ٹیم نے انہیں سوشل میڈیا پر اس فوٹو شوٹ کی تصاویر میں کولیبریٹ کرنے کی ریکوئسٹ بھیجی، جب یہ ریکوئسٹ اپروو نہیں ہوئی تو ہم نے انہیں دوبارہ کالز کیں، جواب نہ آنے پر ان کے واٹس ایپ پر رابطہ کیا لیکن کوئی جواب نہ آیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل سے رہا، محفوظ مقام پر منتقل؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ
تشویش اور اطلاع دینے کی کوشش
ان کا مزید کہنا تھا کہ تشویش کی وجہ سے انہوں نے کچھ سوشل میڈیا پبلیکیشنز سے بھی رابطہ کرکے اداکارہ و ماڈل کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی لیکن شاید ان کو لگا یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے اور انہوں نے توجہ نہ دی۔
وفات کی خبر
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے ڈیفنس کے فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر کی کئی روز پرانی لاش برآمد ہوئی تھی۔