خیبرپختونخوا حکومت کا علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی گرفتاری پر دلچسپ ردعمل
پشاور میں گرفتاریوں کا معاملہ
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی گرفتاری پر مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ ن لیگی مافیا خواتین کے خلاف بھی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سائبر پٹرولنگ سیل کا بھرپور ایکشن، 932 سوشل میڈیا اکاؤنٹس رپورٹ، اشتعال انگیزی پر 74 افراد گرفتار
ن لیگ کا ناجائز اقتدار
اپنے بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ اپنے ناجائز اقتدار کو بچانے کے لیے ن لیگ نے تمام حدیں پار کردیں۔ ن لیگی مافیا خواتین کے خلاف بھی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صوبائی وزیر کی جعلی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی درخواست ضمانت مسترد
خواتین کارکنان کی گرفتاریاں
انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کارکنان کی گرفتاریاں انتہائی احمقانہ اقدام ہیں۔ اندازہ نہیں تھا کہ وفاقی و پنجاب حکومت اس قدر شرمناک حد تک گر سکتی ہے۔
ن لیگ کے مستقبل کے بارے میں بیان
بیرسٹر سیف نے کہا کہ ن لیگ کے ناجائز اقتدار کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ مریم نواز اور شہباز شریف کو قوم چھپنے کی جگہ بھی نہیں دے گی۔








