ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرت) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جن لوگوں نے اپنا کام شروع کرنا ہے وہ بڑی خاموشی سے چلیں اپنے مقصد کی جانب، اگر اوپن ہوئے تو کام خراب ہو سکتا ہے۔ ان دنوں حسد کرنے والے آپ کو گھیرے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں گرمی کا قہر، درجہ حرارت کہاں جا پہنچا؟ جان کر ہی پسینے چھوٹ جائیں
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
صورتحال ابھی بھی آزمائشی سی چل رہی ہے، آپ کو اس کو ہر ممکن طریقے سے گزارنا ہے، اور اگر خاموشی سے صدقہ خیرات سے کام لیں گے تو آپ کے لئے زیادہ مناسب رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے حوالے سے کسی ڈیل کا قائل نہیں ہوں: ملک احمد خان
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
کاروباری حضرات کے لئے اچھا دن ہے، مالی معاملات میں بہتری کی امید ہے اور جن لوگوں نے اپنے لئے کوئی نیا کام شروع کرنے کا سوچا ہے وہ بسم اللہ کر کے قدم اٹھائیں۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات جانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آج انہونی ہے کہ وہ کام ہو رہا ہے جس کے بارے میں کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا، دل کو سکون ملے گا مایوسی کی کیفیت ختم ہو گی اور بند راستے اور مستقبل کے دروازے کھل رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عاطف اسلم کے کنسرٹ میں خاتون کی سٹیج پر چڑھنے کی کوشش، گلوکار نے ردعمل کیا؟
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اچھا دن ہے، اللہ نے چاہا تو وہ مشکل بھی حل ہو گی جو آپ کو پریشان کر رہی تھی اور روزگار کا مسئلہ بھی حل ہو سکتا ہے۔ آج کا دن کئی حوالوں سے بڑا ہی اہم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھکاری نے 7.5 کروڑ کما لیے، 2 فلیٹ اور 3 دکانوں کا بھی مالک
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
صدقہ روزانہ کی بنیاد پر دیں، اس وقت اس کی اشد ضرورت ہے۔ آپ بلا وجہ کسی انجانی سی بندش میں آ رہے ہیں، ابھی وقت ہے کہ بھاگ کر اس سے نکل جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر حکیم شہزاد لوہا پاڑ کی مبینہ گرفتاری کی افواہیں
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو اب اللہ پاک سے خاص مدد طلب کرنی ہے کیونکہ آپ کے ہاتھوں سب رشتے ضائع ہوتے جا رہے ہیں، صرف اللہ ہی ہے جس نے ہمارا ساتھ نہیں چھوڑنا۔ غور ضرور کریں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ نے مدینہ منورہ میں نکاح کرلیا، شادی کی تصاویر سامنے آگئیں
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ صورہ حضر کی آخری تین آیات پڑھ کر گھر سے نکلیں تاکہ ہر طرح کی آفت سے بچا جا سکے، اور زبان بند رکھیں، یہ قابو میں نہیں ہے تو ہی مسئلے پیدا ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ ان معاملات میں الجھے ہوئے ہیں جن کا آپ سے کوئی خاص تعلق نہیں ہے، ان دنوں اپنی ذات کو دیکھیں، بلا وجہ دوسروں کی وجہ سے پریشانیاں سر اٹھا سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پریش راول کی ’ہیرا پھیری 3‘ سے علیحدگی کی اصل وجوہات سامنے آ گئیں
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو لوگ اب اگر اپنی زندگی کے اہم فیصلے لے کر قدم اٹھائیں گے تو ان شاءاللہ شاندار نتائج حاصل کر سکیں گے۔ آج اس کے لئے فوری آگے بڑھنے کی ضرورت ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فلم شوٹنگ سے قبل جنات نے دھکا دے کر زخمی کردیا تھا : ثمینہ پیرزادہ
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ایک اچھی آفر ملنے کا امکان ہے، اور جس طرف سے امید نہ تھی وہ بھی کام ہوتا ہوا دکھائی دے گا۔ اس وقت مالی طور پر بھی ایک بڑا فائدہ آپ کی جانب بڑھ رہا ہے، ان شاءاللہ۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
صدقات دیئے رہیں، حسب توفیق ضروری ہیں، مخالفین سازشی دشمن اور ستاروں کی رجعت آپ کو تنگ کر سکتی ہے۔ ابھی دن اچھے نہیں ہیں آپ کے لئے، یہ ایک آزمائش ہے۔