عمران خان کو ان کے بچے اور بہنیں رہائی نہیں دلوا سکتے: سینیٹر عرفان صدیقی
مسلم لیگ ن کے رہنما کی گفتگو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کے بچے اور بہنیں رہائی نہیں دلوا سکتے، عمران خان کی رہائی خود ان پر منحصر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس نے میانوالی تھانے پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، چار دہشت گرد ہلاک
عمران خان کے بچوں کے سیاست میں آنے کی خواہش
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنے بچوں کو سیاست میں لانا چاہتے ہیں، ان کے بچے ضرور پاکستان آئیں۔ اگر وہ تحریک چلانا چاہتے ہیں تو چلائیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی جج کا بڑا فیصلہ، عافیہ صدیقی کیلئے نئی امید پیدا ہوگئی
قانون کے دائرے میں کام کرنے کی ضرورت
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بچے اگر قانون کے دائرے میں رہ کر کام کریں تو اعتراض نہیں ہوگا۔ ان کے بچوں کے آنے سے کوئی طوفان نہیں آئے گا، خیبرپختونخوا میں حکومت تبدیل نہیں ہو رہی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں ماہ صفر کا چاند نظر نہیں آیا، یکم صفر المظفر 1447 ہجری اتوار 27 جولائی کو ہو گا۔
آصف زرداری کی حکمرانی کا ذکر
ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری ریاست کے سربراہ کی حیثیت سے اچھے طریقے سے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت کے لئے مشکلات پیدا نہیں کیں، وہ مدبر شخص ہیں۔ پیپلز پارٹی ہماری اتحادی ہے، ہم کیوں اس نظام کو درہم برہم کرنا چاہیں گے؟
چینی کی قیمتوں پر قابو پانے کی کوششیں
سینیٹر عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ چینی کی قیمتوں پر قابو پانے کے لئے باہر سے چینی منگوائی گئی ہے، حکومت عوام کو ریلیف پہنچانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔








