پشین: 55 سالہ شخص فیض الحق نے میٹرک کا امتحان پاس کر لیا

علم کی کوئی عمر نہیں
پشین(ڈیلی پاکستان آن لائن) تعلیم حاصل کرنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی، انسان جب چاہے اور جہاں چاہے علم حاصل کر سکتا ہے، علم حاصل کرنے کا عمل زندگی بھر جاری رہتا ہے۔ اسی بات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے پشین سے تعلق رکھنے والے 55 سالہ معمر شخص فیض الحق نے میٹرک کا امتحان پاس کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک ایکسچینج میں ایک اور ریکارڈ قائم،100انڈیکس 1لاکھ 5ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا
میٹرک کے کامیاب نتائج
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کےمطابق فیض الحق کے میٹرک کے رزلٹ کا اعلان گزشتہ روز ہوا اور انہوں نے 600 نمبر لے کر سیکنڈ ڈویژن میں امتحان پاس کیا۔ معمر شہری پشین کے سرکاری گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نوآباد میں چپڑاسی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بکریوں اور بھیڑوں کا جھنڈ ٹرک کی زد میں آگیا
اساتذہ کی حوصلہ افزائی
اس موقع پر فیض الحق کے سکول کے اساتذہ اور عملے نے انہیں پھولوں کے ہار بھی پہنائے۔
پڑھائی کا شوق
فیض الحق کا کہنا تھا کہ گھر کی کفالت کے باعث پڑھنے کا شوق پورا نہ کر سکا تھا، میٹرک کرنے کی خواہش سکول کے اساتذہ اور دیگرعملے کی حوصلہ افزائی سے پوری ہوئی۔