صدر، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کے خلاف مہم چلانے والوں کو جانتے ہیں: محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ کی وضاحت

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ صدر، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو نشانہ بنانے والی بدنیتی پر مبنی مہم کے پیچھے افراد سے بخوبی واقف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کابل میں دھماکہ، وزیر خلیل حقانی ہلاک

صدر کے تعلقات

ایکس پر پیغام میں محسن نقوی نے لکھا کہ میں واضح طور پر کہہ چکا ہوں کہ نہ تو صدر کو استعفیٰ دینے کیلئے کہا جا رہا ہے، اور نہ ہی اس قسم کی کوئی بات زیرِ غور ہے کہ آرمی چیف صدارت کا منصب سنبھالنے کے خواہاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں سونے کے ریٹ جاری کرنے والے بابائے گولڈ حاجی ہارون رشید چاند کا انتقال کر گئے

محسن نقوی کا بیان

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ صدر پاکستان کے مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ مضبوط اور احترام پر مبنی تعلقات ہیں، انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ میں جانتا ہوں یہ جھوٹ کون پھیلا رہا ہے، وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں، اور اس پروپیگنڈے سے کس کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں پرہم الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن تک کچھ نہیں کرسکتے، ایاز صادق

فیلڈ مارشل کا عزم

محسن نقوی نے مزید لکھا کہ فیلڈ مارشل کی واحد توجہ پاکستان کی مضبوطی اور استحکام پر مرکوز ہے اور کسی چیز پر نہیں۔

دشمن کے عزائم

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو لوگ اس جھوٹے بیانیے میں ملوث ہیں، دشمن غیر ملکی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر جو کرنا چاہتے ہیں کر لیں، جہاں تک ہمارا تعلق ہے، ہم پاکستان کو دوبارہ مضبوط بنانے کے لیے جو بھی ضروری ہوگا وہ کریں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...