شیخ وقاص اکرم نے فواد چوہدری کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا
پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان قانونی کشمکش
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق اور موجودہ رہنماؤں کے درمیان زبانی جنگ عدالتی محاذ پر پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر گوہر علی خان اور سینیٹر فیصل واوڈا کا آمنا سامنا، خوشگوار ماحول میں بات چیت
ہرجانے کا دعویٰ
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے فواد چوہدری کیخلاف ایک ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: شہداء چوک نے صدر حسنی مبارک کیخلاف شاندار انقلاب کے حوالے سے مقبولیت حاصل کی،یہاں لاکھوں لوگوں نے دھرنا دیا اور شہید ہوئے.
شیخ وقاص اکرم کا مؤقف
شیخ وقاص اکرم نے فواد چوہدری کیخلاف دعویٰ دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ فواد چوہدری کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جھوٹی اور توہین آمیز بیان بازی کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کی تقریر کے بعد عمر ایوب کو بات کرنے کی اجازت دینے پر پیپلزپارٹی کا احتجاج
عزت اور ساکھ کے متاثرات
شیخ وقاص اکرم نے دعوے میں کہا کہ وہ عزت دار شہری اور قومی اسمبلی میں عوام کا منتخب نمائندہ ہے، فواد چوہدری کی غلط بیان بازی سے عوام الناس میں میری ساکھ متاثر ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل کردی
عدالتی کارروائی
دوران سماعت ایڈیشنل سیشن جج سہیل شیخ نے کیس کی اگلی سماعت پر ابتدائی دلائل طلب کرلیے۔ ہتک عزت کے دعوے پر مزید سماعت 12 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی حملوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ
فواد چوہدری کے الزامات
واضح رہے کہ فروری میں فواد چوہدری نے کہا تھا کہ شیخ وقاص اکرم نے پوری پختونخوا حکومت بیچ دی، اور الزام عائد کیا تھا کہ سلمان اکرم راجا، شیخ وقاص اور رؤف حسن جعلی اکاؤنٹس چلوا رہے ہیں۔
ماضی کے الزامات
فواد چوہدری نے کئی دیگر الزامات بھی عائد کیے، جن میں شیخ وقاص اکرم کا افغان مجاہدین کو اسلحہ سپلائی کے دھندے میں ملوث ہونے کا ذکر شامل ہے۔








