چند گھنٹوں کی بارش نے لاہور میں تباہی مچا دی، سڑک پر شگاف کی ویڈیو وائرل

مون سون بارشوں کی تباہی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مون سون بارشوں کے دوسرے سپیل کے دوران صبح سے جاری بارش نے لاہور میں تباہی مچا دی، موسلادھار بارش کی وجہ سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں، جس کی وجہ سے سڑکوں میں ٹریفک جام ہے اور گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عافیہ صدیقی کی رہائی،20 جنوری سے پہلے فیصلہ متوقع
ویڈیو میں دیکھیں
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلسل بارش کی وجہ سے سڑک پر ایک بڑا شگاف پڑ گیا ہے اور بارش کا پانی اس گڑھے میں جمع ہو رہا ہے تاہم انتظامیہ نے سٹرپ لگاکر بند کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین کا جوابی وار، امریکی مصنوعات پر 84 فیصد ٹیرف عائد کردیا
شگاف کی صورت حال
وائرل ویڈیو پر کیپشن درج ہے کہ لاہور میں چند گھنٹوں کی بارش نے لاہور میں تباہی مچا دی، سیشن کورٹ لاہور نزد سول سیکرٹریٹ اسلام آباد روڈ بارش کی وجہ سے شگاف پڑ گیا۔
چند گھنٹوں کی بارش نے لاہور میں تباہی مچا دی۔۔سیشن کورٹ لاہور نزد سول سیکرٹریٹ اسلام پورہ روڈ بارش کی وجہ سے شگاف پڑ گیا۔ pic.twitter.com/2QG1h8chzN
— Shakir Mehmood Awan (@ShakirAwan88) July 10, 2025
ڈیفنس کی صورت حال
ایک اور ویڈیو جماعت اسلامی کے رہنما قیصر شریف کی جانب سے شیئر کی گئی ہے، ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ لاہور میں بارش کے بعد ڈیفنس میں دریا بہنے لگا اب آفس جانے کیلئے کشتی کی ضرورت ہوگی۔
ابتدائی بارش سے ہی حکومت پنجاب کے سارے دعوؤں کی نفی ہو گئی۔
لاہور میں بارش کے بعد ڈیفنس میں دریا بہنے لگا اب آفس جانے کیلئے کشتی کی ضرورت ہوگی۔
ابتدائی بارش سے ہی حکومت پنجاب کے سارے دعوؤں کی نفی ہو گئی
#moonsoon #UrbanFlooding #rain #lahore
Thanks for video Mohsin jafar pic.twitter.com/nU6kAeEis8— Qaisar Sharif (@Qaisarsharif555) July 10, 2025