صرف غریب نہیں، بڑی صنعتیں، فرنس آئل پلانٹس بھی بجلی چوری میں ملوث ہیں: وزیرِ توانائی
اسلام آباد: بجلی چوری کے نئے انکشافات
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ صرف غریب آدمی نہیں بلکہ بڑی بڑی صنعتیں اور فرنس آئل پلانٹس بھی بجلی چوری میں ملوث ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
پریس کانفرنس میں اہم نکات
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق، پریس کانفرنس کے دوران اویس لغاری نے کہا کہ تقسیم کار کمپنیوں سے ہونے والے نقصانات عوام کے سامنے رکھنے ہیں۔ ڈسکوز نے سال 23-24 میں 591 ارب کے نقصانات کا بوجھ ڈالا۔ اگر یہ نقصانات نہ ہوتے تو ملک کا قرضہ اتارنے میں آسانی ہوتی۔
یہ بھی پڑھیں: مجھے ہی آگے بڑھ کر دو مسکراہٹوں کے ملاپ کا چارہ کرنا تھا،امی جان کا اصرار تھا کہ کھانا تیار ہے انہوں نے ایک نہ سنی اور مسکان کیساتھ ہاتھ ہلا کر چل دیں
حکومت کی اقدامات
اویس لغاری نے مزید کہا کہ پوری حکومت اور کابینہ نے اس معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ حکومت نے بڑے عزم کے تحت ان ڈسکوز کو ٹھیک کرنے کا فیصلہ کیا اور ڈسکوز کے بورڈ میں اپنی سوچ اور حکمت عملی کے تحت تعنیاتی کی۔ پاور ڈویژن نے ڈسکوز میں سفارشات کا کلچر ختم کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ہفتے میں 18 اشیائے ضروریہ مہنگی، ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کر دی
نقصانات میں کمی
انہوں نے کہا کہ ایک سال بعد گڈ گورننس کے تحت ڈسکوز کے نقصانات کو کم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم کی قیادت میں اور ڈسکوز کے بورڈ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ 30 جون 2025 تک ڈسکوز کے نقصانات کو 191 ارب روپے کم کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ کرنے والا انتہا پسند بھارتی نکلا
بلوں کی ریکوری
وفاقی وزیر نے بتایا کہ 100 ارب روپے بتدریج نقصانات کم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ گزشتہ سال 591 ارب کے مقابلے اب 399 ارب کے نقصانات ہوئے۔ ڈسکوز میں دو طرح کے نقصانات ہیں۔ ڈسکوز نے گزشتہ سال بلوں کے 315 ارب روپے ریکور نہیں کیے تھے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بلوں کی ریکوری کو 96 فیصد تک لے کر گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لگتا ہے دو چار ڈپٹی کمشنرز کو ہتھکڑیاں لگوانا پڑیں گی، لاہور ہائیکورٹ کے ڈی سی گجرات کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر ریمارکس
بجلی چوری کے نقصانات
انہوں نے مزید کہا کہ بجلی چوری کی مد میں گزشتہ سال 276 ارب روپے کی بجلی چوری کی گئی ہے۔ کچھ ڈسکوز نے بہت اچھا کام کیا اور چوری کم کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ نقصانات کی مد میں جو صرف بجلی چوری کے نقصان کم ہوئے وہ 10 سے 11 ارب ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قائمہ کمیٹی میں جھگڑا، کے الیکٹرک کے سی ای او کو اجلاس سے نکال دیا گیا
بڑی صنعتوں کا کردار
اویس لغاری نے کہا کہ بجلی چوری صرف غریب آدمی نہیں کرتا، بڑی بڑی صنعتیں اور فرنس آئل پلانٹس بھی بجلی چوری میں ملوث ہیں۔ لیسکو نے سب سے بہتر کام کیا اور نقصانات کم کرنے میں کامیاب ہوئی۔ لیسکو نے بجلی چوری میں ملوث بہت بڑی کارروائی کی۔ ایک بڑی صنعت جتنی چوری کرتی ہے، اتنی چوری پورے ایک دیہات میں نہیں ہوتی۔
مستقبل کی توقعات
انہوں نے بتایا کہ اس سال بہتری کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور آئندہ سال نقصانات مزید کم ہوں گے۔








