شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا: کور کمانڈرز کانفرنس
کور کمانڈرز کانفرنس کی اہمیت
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیرِ صدارت کور کمانڈرز کانفرنس نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ ہمارے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ انتظامیہ نے بھارتی شہریوں پر امریکی سرزمین تنگ کر دی
مسلح افواج کی ترجیحات
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ پاکستان کے عوام کا تحفظ اور سلامتی مسلح افواج کی اولین ترجیح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
بھارتی پراکسیز کے خلاف کارروائیاں
کور کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ اور اسپانسرڈ پراکسیز کے خلاف ہر سطح پر فیصلہ کن اور جامع کارروائیاں جاری رکھنا ناگزیر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 27 برس مکمل، یومِ تکبیر پر آج ملک بھر میں عام تعطیل
آرمی چیف کا خطاب
کور کمانڈر کانفرنس سے خطاب میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بھارت کی دو طرفہ فوجی کشیدگی میں کسی تیسرے فریق کو شامل کرنا بھارت کی بلاک پولیٹکس کو فروغ دینے کی بے بنیاد کوشش ہے۔ درحقیقت دنیا واضح طور پر بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم اور ہندوتوا انتہا پسندی کے خطرناک رجحانات سے بدظن ہوتی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمان قمر کے ہنی ٹریپ کیس ، عدالت نے آمنہ عروج سمیت 12ملزمان پر فرد جرم عائد کردی
امریکا کے ساتھ تعلقات
آئی ایس پی آر کے مطابق فورم کو آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے تاریخی اور منفرد دورۂ امریکا کے بارے میں بھی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ دورۂ امریکا کے دوران امریکی قیادت کو پاکستان کا دو طرفہ معاملات پر مؤقف پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا صحافی عدنان شیخ کے بیٹے کے انتقال پر اظہار افسوس
علاقائی اور بین الاقوامی امور
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ فورم کو بتایا گیا کہ اعلیٰ سطح کی امریکی قیادت کو علاقائی اور بین الاقوامی امور پر پاکستان کا بامقصد مؤقف براہِ راست پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، کپتان ٹیمبا باووما سیریز سے باہر
سلامتی اُمور کا جائزہ
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورم نے مشرقِ وسطیٰ اور ایران کی حالیہ پیش رفت کے تناظر میں داخلی و خارجی سلامتی اُمور کا تفصیلی جائزہ لیا اور طاقت کے استعمال کے بڑھتے عالمی رجحان کو بحیثیت ترجیحی پالیسی ٹول استعمال پر تشویش کا اظہار کیا۔
بھارت کی مذموم کوششیں
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں بتایا گیا کہ پہلگام واقعے میں واضح شکست کے بعد بھارت اب فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی پراکسیز سے مذموم ایجنڈا مزید آگے بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔








