وزیراعلیٰ پنجاب نے اربن فلڈنگ کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت دے دی

وزیراعلیٰ پنجاب کا اقدام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مسلسل بارشوں کے پیش نظر اربن فلڈنگ کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: لیگی رکن اسمبلی عادل خان بازائی کی نشست کو خالی قرار دے دیا گیا
سڑکوں کی صفائی کی ہدایت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہر شہر کی مرکزی اور اندرونی روڈز کو جلد از جلد کلیئر کرنے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی نادہندگان سمیت تمام صنعتوں کی پیداوار ڈیجیٹائز کرکے ٹیکس نیٹ میں لانے کی ہدایت
نشیبی علاقوں میں نکاسیٔ آب
وزیراعلیٰ نے نشیبی علاقوں میں بارشی پانی کے جلد از جلد نکاسی کی کاوشیں تیز کرنے اور انتظامی افسروں کو نکاسیٔ آب کی مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔
واسا اور پی ڈی ایم اے کی ہدایت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے واسا حکام کو خود فیلڈ میں پہنچنے اور پی ڈی ایم اے کے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا۔