یہ کس کی آمد ہے کہ رن کانپ رہا ہے۔ بچوں کی آمد کا سن کر ان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، رہنما تحریک انصاف فیصل چودھری

تحریک انصاف کے رہنما فیصل چودھری کی رائے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) رہنما تحریک انصاف فیصل چودھری کا کہنا ہے قاسم اور سلیمان امن پسند اور قوانین کی پاسداری کرنے والے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: استور سے راولپنڈی جانے والی باراتیوں کی کوسٹر دریا میں گر گئی ،ایک میت نکال لی گئی، 22کی تلاش جاری
شرپسند عناصر کا ذکر
شرپسند لوگ تو کابینہ میں بیٹھے ہیں جو ان کی آمد کا سن کر ہی پرتشدد بیانات دے رہے ہیں۔ یہ لوگ بانی پی ٹی آئی کی فیملی اور بچوں سے خوف زدہ ہیں۔
اخلاقی جرات کی اہمیت
دنیا نیوز کے پروگرام آن دی فرنٹ ود کامران شاہد میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری نے مزید کہا کہ ان میں اخلاقی جرات ہونی چاہئے کہ اگر قاسم اور سلیمان اپنے والد سے ملنا چاہتے ہیں تو ویلکم کریں نہ کہ گرفتاری اور پرتشدد بیانات دیں۔