نجی ایئر لائن کی غفلت، لاہور سے کراچی جانے والے مسافر کو جدہ پہنچا دیا

مسافر کی غلط پرواز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ایئرلائن کی غفلت، لاہور سے کراچی جانے والے مسافر کو جدہ پہنچا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: عورتوں کا ٹی 20 ورلڈ کپ، بھارت نے سری لنکا کو شکست دے دی
ایئرپورٹ اتھارٹی کا نوٹس
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے کراچی جانے والے مسافر کے جدہ پہنچنے کا نوٹس لے لیا۔ لاہور ایئرپورٹ منیجر نے نجی ایئرلائن کو واقعہ کا ذمہ دار ٹھہرا دیا۔ ایئرپورٹ منیجر نے کہا کہ کراچی کے مسافر کا جدہ پہنچ جانا مذکورہ ایئرلائن کی غفلت اور لاپروائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی سپریم کورٹ کا ڈی پورٹ کیے گئے شخص کو سرکاری خرچ پر واپس لانے کا حکم
کارروائی کی درخواست
ایئرپورٹ منیجر نے اتھارٹی کو نجی ایئرلائن کے خلاف کارروائی کی درخواست دے دی۔ مسافر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈومیسٹک ایئرلائن کی جگہ 2 طیارے لگے ہوئے تھے، طیارے میں سوار ہونے کے بعد ایئرہوسٹس کو ٹکٹ بھی دکھائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: جلالپور پیروالا کے ڈی ایس پی لطیف نے دریا کے قدرتی راستے کو کھولنے کا کہا مگر سیاسی دباؤ پر انہی کو معطل کر دیا گیا: صحافی محمد عمیر
مسافر کی شکایت
متاثرہ مسافر نے کہا کہ ایئرہوسٹس کا فرض تھا کہ وہ بتاتیں کہ وہ غلط طیارے میں آگیا ہیں۔ میرے پاس پاسپورٹ اور ویزا بھی نہیں تھا۔ 2 گھنٹے بعد میں نے کہا کہ فلائٹ اب تک کراچی کیوں نہیں پہنچی؟ میری بات سن کر پورا عملہ پریشان ہوگیا اور کہا آپ کی غلطی ہے۔
عملے کی جانب سے الزام
مسافر نے مزید کہا کہ عملے کو شکایت کی تو مجھے ہی غلطی کا ذمہ دار ٹھہرا دیا گیا۔ میں نے کہا کراچی پہنچائیں تو کہا کہ دو تین دن لگیں گے۔ مجھے کہا گیا کہ ایف آئی اے انکوائری کرے گی۔