باپ کے جنازے میں شرکت کے لیے جانے والے 2 بھائی بھی بلوچستان میں دہشتگردی کا نشانہ بن گئے
دہشتگردی کا ایک اور واقعہ
لورالائی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے علاقے لورالائی میں باپ کے جنازے میں شرکت لودھراں جانے والے دو بھائی بھی دہشتگردی کا نشانہ بن گئے۔
یہ بھی پڑھیں: یوم دفاع پر جی ایچ کیو میں یادگارِ شہداء پر تقریب
امن دشمنوں کا حملہ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بلوچستان میں ایک بار پھر امن دشمنوں نے وارکردیا، سرہ ڈاکئی میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 افراد کو بسوں سے اتار کر شہید کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ سیاست کے لیے اچھا نہیں: زرتاج گل
شہداء کی شناخت
لورالائی میں قتل کئے گئے مسافروں کا تعلق لاہور، گجرات، خانیوال، گوجرانوالہ، لودھراں، ڈی جی خان، چوک قریشی مظفر گڑھ سے تھا۔
بھائیوں کا اندوہناک واقعہ
ان 9 مسافروں میں 2 بھائی جابراور عثمان بھی شامل ہیں جو اپنے والد کے جنازے میں شرکت کیلئے لودھراں جا رہے تھے۔ جاں بحق افراد کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں۔








