محسن نقوی کی یو اے ای کے نائب وزیراعظم سے ملاقات، مختلف امور پر گفتگو

محسن نقوی کی یو اے ای وزارت داخلہ میں ملاقات
دبئی (طاہر منیر طاہر) وزیر داخلہ محسن نقوی کی ابوظہبی میں یو اے ای کے نائب وزیر اعظم و وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زید النہیان سے ملاقات ہوئی جس میں مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت سے پارٹی رہنماؤں کی اہم ملاقاتیں
یو اے ای میں پرتپاک استقبال
یو اے ای وزارت داخلہ آمد پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پرتپاک استقبال اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا یو اے ای کی وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام سے تعارف کروایا گیا۔ ملاقات میں دونوں دوست ممالک کے درمیان مضبوط تاریخی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کی قیادتوں کی خواہش پر زور دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بہاولپور: سیلاب کے باعث جنازہ کشتی کے ذریعے قبرستان منتقل
باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی مسائل، سیکیورٹی کوآرڈینیشن کو بڑھانے اور مہارت کے تبادلے کے طریقوں پر بات چیت کی گئی۔ خاص طور پر منشیات اور بین الاقوامی منظم جرائم سے نمٹنے کے شعبوں میں حفاظتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کسی غیر ملکی طالبعلم کو ویزا نہ دیں: ٹرمپ نے نیا فیصلہ جاری کر دیا
وفود کی شرکت
میٹنگ میں میجر جنرل سالم علی الشمسی، میجر جنرل شیخ محمد بن تہنون النہیان، بریگیڈیئر انجینئر حسین احمد الحارثی، اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ پاکستانی وزیر داخلہ کے وفد کے ساتھ متعدد افسران بھی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: جے شاہ کی بھارتی فوج کی حمایت پر آسٹریلوی صحافی کی شدید تنقید
وزارت داخلہ کی کارکردگی کا جائزہ
پاکستانی وفد کے وزارت داخلہ کے دورے کے دوران، اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی کی سربراہی میں وفد نے وزارت کے کسٹمر وزٹ مانیٹرنگ آپریشنز روم اور پولیس سروسز کی نگرانی کے بارے میں جان کاری حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدارتی انتخاب کا پاکستان کی سیاست پر ممکنہ اثر: کیا ڈونلڈ ٹرمپ عمران خان کو رہائی دلانے میں مدد کر سکتے ہیں؟-1
تعاون کے عزم کا اعادہ
ملاقات میں دونوں وزرائے داخلہ نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ علاوہ ازیں، پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے ضروری اقدامات پر گفتگو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: 8 لڑکیوں کی 60 سالہ ماں کو تشدد کرکے قتل کر دیا گیا، لاش برآمد
محسن نقوی کا بیان
محسن نقوی نے کہا کہ یو اے ای کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہر پاکستانی کے لیے اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد یو اے ای کی معیشت کی مضبوطی میں کردار ادا کر رہی ہے اور چاہتے ہیں کہ پاکستانی شہری آسانی سے یو اے ای آسکیں۔
ابوظہبی پولیسنگ کا معائنہ
وزیر داخلہ محسن نقوی نے امن و امان اور جرائم کی روک تھام کے لیے ابوظہبی پولیسنگ کے جدید نظام کا دورہ کیا۔ انہوں نے پولیس مانیٹرنگ کے جدید ترین نظام میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔