کابل جا کر چائے پینے اور دہشت گردوں کے لیے سرحد کھولنے سے نقصان ہوا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کوالالمپور میں پاکستانی کمیونٹی کی تقریب سے خطاب

وزیر اعظم کے نائب اسحاق ڈار کا بیان

کوالالمپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کابل جاکر چائے پینے اور دہشتگردوں کیلئے سرحد کھولنے سے نقصان ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ خسارہ 6501 ارب روپے رہنے کا تخمینہ، دفاع کیلئے 2550 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

معاشی ترقی کا عزم

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کوالالمپور میں پاکستانی کمیونٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو معاشی ترقی کی راہ پر ڈالنا ہمارا عزم ہے، دہشتگردی کا سب سے زیادہ شکار ہم ہیں۔ بھارت نے پلوامہ واقعے کا الزام بھی پاکستان پر لگایا تھا، دنیا پلوامہ واقعہ کی حقیقت جان گئی تو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بدل دی۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی میں پراپرٹی کی تاریخی خرید و فروخت، 3 ماہ میں 38 ارب ڈالر کے سودے

بھارتی اقدام کا جواب

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پہلگام واقعہ پر پاکستان نے بھارت کو غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیش کش کی، پہگام واقعہ میں بھارت نے جو اقدامات ہمارے خلاف کیے ہم نے بھی ویسے ہی جواب دیا۔ سندھ طاس معاہدے کے معاملے پر ہم نے جواباً بھارتی پروازوں کیلئے اپنی فضائی حدود بند کردی۔ 7 مئی کو جو کچھ ہوا دنیا نے دیکھا، ہمارا میزائل پروگرام پاکستان کی ڈھال ہے، ہمارے بہادر پائلٹوں نے بھارت کے 6 طیارے مار گرائے، 6 طیاروں میں سے 4 وہ رفال طیارے تھے جن کے بارے میں مودی نے کہا تھا کہ وہ ہوتے تو نتیجہ مختلف ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی جی پی آر آفس میں کرسمس کی مناسبت سے تقریب، سیکرٹری انفارمیشن نے کرسمس کا کیک کاٹا

پاکستانی بیانیے کی کامیابی

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس بار بھارت کا بیانیہ بننے ہی نہیں دیا، بھارتی بیانیے کو عالمی سطح پر پذیرائی نہیں ملی۔ بھارت اب دنیا میں تنہائی کا شکار ہے، پاکستان کے سفارتی تنہائی کا شکار ہونے کے دعوے غلط ثابت ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ججز اور جوڈیشل کمپلیکس سکیورٹی سے متعلق درخواست پر سماعت 4 دسمبر تک ملتوی

سندھ طاس معاہدے پر موقف

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے عجیب حرکت کی، بھارت نہ پاکستان کا پانی روک سکتا ہے اور نہ رخ موڑ سکتا ہے۔ بھارت کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر ہم نے بھرپور جواب دیا۔ ہم نے گزشتہ سال ایس سی او سربراہ کانفرنس کا کامیاب انعقاد کیا، لڑکیوں کی تعلیم کے بارے میں کانفرنس منعقد کی۔ Pakistan 2 سال کیلئے سلامتی کونسل کا صدر منتخب ہوا۔

اقتصادی ترقی کی تبدیلی

ہم روایتی نہیں اقتصادی سفارتکاری پر عمل پیرا ہیں۔ پالیسی ریٹ اور افراط زر میں نمایاں کمی ہوئی ہے، حکومتی کوششوں سے معاشی معاملات بہتری کی طرف جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان نے مشکل معاشی حالات میں ٹیک آف کیا، آج معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے۔ پاکستان کو جی 20 میں شامل کرنا ہمارا ہدف ہے، بیرون ملک مقیم پاکستان کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...