فواد چودھری کی 9 مئی مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری
سپریم کورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے فواد چودھری کی 9 مئی مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے فیصلہ تحریر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ 26-2025 آئندہ مالی سال کی قرض وصولیوں کے لیے پلان تیار
لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا جائزہ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست جزوی طور پر منظور کر لی گئی، سپریم کورٹ نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔
ٹرائل کورٹ کی کارروائی
درخواست گزار نے ٹرائل کورٹ کی کارروائی پر حکم امتناع کی استدعا بھی کی، انسداد دہشتگردی عدالتوں میں ٹرائل قانون کے مطابق جاری رہیں گے، لاہور اور فیصل آباد کے مقدمات پر سٹے کا فیصلہ ہائیکورٹ کرے۔








