حمیرہ اصغر کے بھائی نے میت وصول کرنے کے بعد بیان جاری کر دیا

اہل خانہ پر لاتعلقی کے الزامات

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کے انتقال کے بعد اہلِ خانہ پر لاتعلقی کے الزامات سامنے آئے، تاہم ان کے بھائی نوید اصغر نے وضاحت کی ہے کہ وہ مسلسل رابطے میں تھے اور والد نے صرف ذہنی دباؤ کے باعث وہ بیان دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شدید دھند کے باعث لاہور اور فیصل آباد سے چلنے والی ٹرینوں کے شیڈول میں تبدیلی

میت کی واگذاری

تفصیلات کے مطابق منگل کو کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 کے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی جانے والی اداکارہ حمیرا اصغر کی میت ان کے بھائی کے حوالے کر دی گئی۔ پولیس نے عدالتی حکم پر فلیٹ خالی کرانے کے دوران ان کی بوسیدہ لاش دریافت کی۔

یہ بھی پڑھیں: 1. ڈاکٹرز نے مل کر بچے کی پیدائش کرائی، اداکارہ مریم نفیس

والد का انکار اور بہنوئی کا اقدام

قبل ازیں اطلاعات تھیں کہ اداکارہ کے والد نے میت وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے، تاہم بعد میں ان کے بہنوئی نے میت وصول کرنے کے لیے پولیس سے رابطہ کیا، لیکن پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ میت صرف خونی رشتہ دار کے حوالے کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Israel: Shooting at Bus Stop Leaves Female Police Officer Dead, 10 Injured

میت وصول کرنے کا عمل

گزشتہ روز اداکارہ کے بھائی نوید اصغر، میت وصول کرنے کے لیے کراچی پہنچے، انہوں نے پولیس سے رابطہ کر کے قانونی کارروائی مکمل کی، جس کے بعد چھیپا فاؤنڈیشن نے میت ان کے حوالے کر دی۔ نوید اصغر نے رمضان چھیپا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بہن خوددار تھی، اللہ اس کی مغفرت فرمائے اور آگے کی منازل آسان کرے۔

یہ بھی پڑھیں: جو لوگ بھی ظلم کر رہے ہیں، اب بس کر دیں” گوادر میں شہید ہونے والے شہری کی بیوہ نے ہاتھ جوڑ دیے

کنٹریکٹ بندی کی وضاحت

انہوں نے کہا کہ یہ خبر غلط ہے کہ ہم نے اپنی بہن سے لاتعلقی اختیار کر رکھی تھی، ہم گذشتہ تین روز سے پولیس اور چھیپا سے مسلسل رابطے میں تھے اور ہمیں میت وصول کرنے آنا تھا، چونکہ قانونی کارروائی میں وقت لگتا ہے، اس لیے اب میت وصول کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے اسٹار کرکٹر پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد

خاندان کی پریشانی

مرحومہ کے بھائی کے مطابق حال ہی میں ان کی چھوٹی پھپھو کا ٹریفک حادثے میں انتقال ہوا تھا، جس کی وجہ سے والد اور والدہ شدید پریشان تھے، اس دوران حمیرا کے انتقال کی خبر آئی، جس کے بعد مسلسل فون کالز آنے لگیں، والد نے اسی پریشانی میں میت وصول کرنے سے انکار کیا، کیونکہ وہ ذہنی طور پر شدید دباؤ میں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق سینیٹر عباس آفریدی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے

خودمختاری کا اعتراف

نوید اصغر کا مزید کہنا تھا کہ ان کی بہن خودمختار تھی اور اپنی مرضی سے شوبز میں آئی تھی، تاہم والدین کا پوچھ گچھ کرنا ایک فطری امر ہے کیونکہ اولاد پر نظر رکھنا ان کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تمہارے باپ کی لاش سوٹ کیس میں ہے، شوہر کو قتل کرکے بیٹی کو اطلاع دینے والی قاتل ماں فرار

رابطے میں خامی

انہوں نے بتایا کہ والدہ کا بہن سے تقریباً ایک سال سے رابطہ نہیں تھا، آخری بار والدہ نے بات کی تو رہائش کے بارے میں بھی پوچھا تھا، لیکن حمیرا نے کچھ نہیں بتایا، گزشتہ چھ ماہ سے تو والدہ کی بھی ان سے کوئی بات نہیں ہوئی، اس کا فون بند تھا اور ہم نے کئی بار معلومات لینے کی کوشش کی مگر ناکام رہے، والدہ کو اس کے رہائش کے علاقے کا بھی علم نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 95 روز بعد پاکستانی طیارے گرانے کا دعویٰ بھارت کی مزید جگ ہنسائی کا باعث بنے گا: سینیٹر عرفان صدیقی

میڈیا کا کردار

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا مسلسل ہماری فیملی پر بحث کر رہا ہے، جب کہ میڈیا کو کیس کے مختلف پہلوؤں پر بھی بات کرنی چاہیے، انہیں مالک مکان سے بھی سوالات کرنے چاہئیں، یہ بھی معلوم کرنا چاہیے کہ دروازہ کیسے کھلا؟ مالک مکان نے اتنے عرصے سے رابطہ کیوں نہیں کیا؟

یہ بھی پڑھیں: سینئر صحافی عبدالستار خان کی کتاب ’’ڈارک ٹاور آف اکاؤ نٹبیلیٹی‘‘ کی تقریب رونمائی، مجیب الرحمان شامی اور سہیل وڑائچ سمیت اہم شخصیات کی شرکت

ذہنی اذیت اور شواہد کی کمی

انہوں نے کہا کہ میڈیا میں ہمارے خاندان سے متعلق خبروں کی وجہ سے والدہ شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں، ہم یہ سوال بھی کرتے ہیں کہ کیا کوئی تالا توڑ کر اندر داخل ہوا؟ جہاں حمیرا رہائش پذیر تھی، وہاں کیمرے کیوں نہیں تھے؟ اگر سی سی ٹی وی موجود ہوتے تو حقائق فوری سامنے آ سکتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ہومیراکام غریبوں کی حمایت کرنا …… میرےپسندیدہ اشعار میں شامل ہے: مریم نواز

آگے کا لائحہ عمل

اداکارہ کے بھائی نے مزید کہا کہ بہن کی لاش اس کنڈیشن میں نہیں کہ کچھ کہا جائے، فرانزک رپورٹس آئیں گی تو اس کے بعد اپنا لائحہ عمل بتائیں گے۔

چھیپا ویلفیئر کا وضاحتی بیان

دوسری جانب چھیپا ویلفیئر کے سربراہ رمضان چھیپا نے کہا کہ نوید بھائی گزشتہ دو سے تین دن سے ان کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے، سوشل میڈیا پر بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا کہ حمیرا کے والدین ناراض ہیں اور میت وصول نہیں کرنا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ وہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ حمیرا اصغر کے والدین کا میت وصول نہ کرنے کا تاثر بالکل غلط ہے۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...