محسن نقوی کی یو اے ای کے نائب وزیراعظم سے ملاقات، ویزا کے مسائل حل کرنے پر اتفاق

ابوظہبی میں ملاقات
ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ابوظہبی میں یو اے ای کے نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زید النہیان سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں پاکستانی شہریوں کو درپیش یو اے ای ویزا کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ ہوگئی تو دنیا کا کیا منظر ہو گا؟ سائنسی تحقیق جسے پڑھ کر امریکہ اور یورپ میں رہنے والوں کو بھی پسینے آجائیں گے۔
باہمی تعاون کے امور
سیکیورٹی تعاون، انسداد منشیات و سمگلنگ، غیرقانونی امیگریشن روکنے کے لیے تعاون اور ٹیکنالوجی کے تبادلے پر بھی گفتگو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر زیادتی کیس میں ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانت منظور
ورک ویزا میں آسانیاں
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی اور یو اے ای کے نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی ملاقات میں پاکستانی شہریوں کے لیے ورک ویزا میں آسانیاں پیدا کرنے سے متعلق ضروری اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہم آزاد ملک ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کیسے ہمیں ڈکٹیشن دے رہا ہے،، سیز فائر کے اعلان پر بھارتی اینکر ارنب گوسوامی کی چیخیں نکل گئیں
یو اے ای کی حمایت
لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زید النہیان نے ویزا مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ محسن نقوی نے کہا کہ یو اے ای کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہر پاکستانی کے لیے اثاثہ ہیں۔ سیکیورٹی سمیت دوطرفہ تعاون کے ہر شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔ پاکستانیوں کی بڑی تعداد یو اے ای کی معیشت کی مضبوطی میں کردار ادا کر رہی ہے۔
آنے کا خیرمقدم
قبل ازیں یو اے ای وزارت داخلہ آمد پر محسن نقوی کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ انہوں نے ابوظہبی پولیسنگ کے جدید نظام اور آپریشن روم کا دورہ بھی کیا۔