را کے ذریعے بلوچستان میں دہشت گردی، اشارے کیسے دیئے جاتے ہیں، بھارت کی حکمت عملی میں کیا تبدیلی آئی۔۔۔؟ تہلکہ خیز انکشافات

دہشتگردی اور بھارت کی حکمت عملی

لاہور (طیبہ بخاری سے) ’’را‘‘ کے ذریعے بلوچستان میں دہشتگردی، فتنہ الہندوستان کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔ ’’اشارے‘‘ کیسے دیئے جاتے ہیں، بھارت کی حکمت عملی میں کیا تبدیلی آئی ہے؟ اس حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: روس اور ایران میں 20 سالہ معاہدہ طے پاگیا

بھارتی شکست اور پراکسی جنگ

ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارت کو جب سے ’’آپریشن سندور‘‘ اور ’’معرکۂ حق‘‘ میں منہ کی کھانا پڑی ہے اور عالمی سطح پر رسوائی کا سامنا ہوا، تو اس نے اپنی شکست اور ہزیمت کو چھپانے کے لیے روایتی ہتھکنڈوں کا سہارا لینا شروع کر دیا۔ عسکری میدان میں ناکامی کے بعد اب بھارت نے پراکسی جنگ کا رخ اختیار کر لیا ہے، جس میں فتنہ الہندوستان جیسے گروہوں کو استعمال کر کے پاکستان، خصوصاً بلوچستان، کو عدم استحکام کا شکار بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈربری میں پنجابی مہینے کی سترہ جیٹھ کی مناسبت سے ڈولجناح کا ماتمی جلوس نکالا گیا

معصوم شہریوں پر بربریت

فتنہ الہندوستان کے نام پر جاری نام نہاد ’’آپریشن بام‘‘ درحقیقت معصوم اور نہتے پاکستانی شہریوں کے خلاف بربریت کا نیا باب ہے۔ یہ گروہ براہِ راست بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ (RAW) کی پشت پناہی سے دہشت گرد کارروائیاں کر رہا ہے، جس کا تازہ ثبوت بلوچستان کے علاقے لورالائی میں پیش آنے والا واقعہ ہے۔ یہاں دہشتگردوں نے مسافروں کو بسوں سے اتار کر بے دردی سے شہید کیا، جس سے بھارتی عزائم ایک بار پھر بے نقاب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈیا کا دفاعی ادارہ جو خصوصی جوتے سے لے کر ہائپرسونک میزائل تک تیار کرتا ہے

سوشل میڈیا کا کردار

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اس بربریت میں ’’را‘‘ کا کردار محض پسِ پردہ نہیں رہا، بلکہ اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس جیسے کہ بابا بنارس، فرنٹل فورس، اور بھوٹ بلوچ ان حملوں سے قبل اشارے دیتے ہیں۔ ان اکاؤنٹس پر پہلے دہشتگردی کی منصوبہ بندی ظاہر کی جاتی ہے، اور پھر انہی خطوط پر کارروائیاں انجام دی جاتی ہیں۔ بعد ازاں یہی اکاؤنٹس ان واقعات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں تاکہ خوف و ہراس پھیلایا جا سکے اور بھارتی ذرائع ابلاغ اس کی بھرپور تشہیر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تکالیف سانجھی تھیں، کوئی بناوٹ نہ تھی،ہماری دوستی مثالی تھی اب ایسی دوستی خواب رہ گئی ہے،ماضی انسان کو زندہ رکھنے میں مدد دیتا ہے

پاک فوج کے خلاف بزدلانہ حملے

ذرائع نے بتایا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد اب پاک فوج کا براہِ راست مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں رکھتے۔ جب بھی انہیں عسکری سطح پر شکست ہوتی ہے، یہ اپنی بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہتے شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ اس سے پہلے بھی بلوچستان میں مزدوروں، طالب علموں، اور خواتین کو ان دہشتگردوں نے نشانہ بنایا ہے، جس سے ان کے گھناؤنے عزائم اور سفاک چہرے کی عکاسی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والا گرفتار دولہا رشوت دے کر رہا

بلوچ عوام کی بیداری

بھارت کی یہ حکمتِ عملی اس کی عسکری، سفارتی اور اخلاقی ناکامیوں کو چھپانے کی ایک کوشش ہے۔ آپریشن سندور میں عبرتناک شکست کے بعد بھارت نے اپنی توجہ پاکستان کے اندر عدم استحکام پیدا کرنے پر مرکوز کر دی ہے۔ مگر اب وقت آ گیا ہے کہ بلوچ عوام بھارت کے اس سپانسرڈ فتنہ کو پہچانیں اور اس کے خلاف متحد ہو کر کھڑے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: ہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے سیمی فائنل میں ناقابل شکست رہتے ہوئے، بھارت کو متحدہ عرب امارات کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست دی۔

عوامی شعور اور قومی یکجہتی

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بلوچستان کے غیور عوام کو چاہیے کہ وہ پاک فوج کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے ان دہشتگردوں کا قلع قمع کریں۔ یہ جنگ صرف ریاستی سطح پر نہیں بلکہ عوامی شعور اور بیداری کی بھی جنگ ہے۔ بھارت اور اس کے آلۂ کاروں کو یہ پیغام دینا ضروری ہے کہ پاکستانی قوم اور افواج ایک ہیں اور دشمن کو اس زمین پر کبھی قدم جمانے نہیں دیں گے۔

مستقبل کی امید

فتنہ الہندوستان کو اور اس کے سرپرست بھارت کو بخوبی علم ہے کہ پاک فوج مکمل تیار ہے۔ اسی لیے یہ عناصر آسان ہدف کے طور پر نہتے شہریوں کو چن رہے ہیں۔ لیکن ان بزدلانہ حملوں سے نہ عوام کے حوصلے پست ہوں گے اور نہ ہی سچ دبایا جا سکے گا۔ ان شاء اللہ، بلوچستان کا ہر باسی دشمن کے اس ناپاک فتنے کے خلاف پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہو گا اور اسے خاک میں ملا کر دم لے گا.

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...