چوہدری نثار کی عمران خان سے ملاقات کو روکنے کے لیے شہبازشریف نے کیا کردار ادا کیا؟ منیب فاروق کا بڑا دعویٰ

چوہدری نثار اور عمران خان کی ممکنہ ملاقات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی منیب فاروق نے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر چوہدری نثار کی عمران خان سے ملاقات ہونے جارہی تھی، جسے شاید روکنے کیلئے شہبازشریف نے چوہدری نثار سے ملاقات کی۔ ان سے گفتگو کے بعد، شاید چوہدری نثار رک گئے اور آگے نہیں بڑھے۔
شہبازشریف کی چوہدری نثار سے ملاقات کی وجوہات
وی لاگ میں گفتگو کرتے ہوئے منیب فاروق نے کہا کہ شہبازشریف کی چوہدری نثار سے ہونے والی ملاقات بغیر کوئی وجہ نہیں تھی۔ اس بات کے کافی امکانات ہیں کہ چوہدری نثار کے کچھ ایسے معاملات تھے جن کا راستہ عمران خان کی طرف جا رہا تھا۔ یہ نہیں ہے کہ وہ ان کی پارٹی میں جا رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمٰن سے مثبت جواب نہ ملنے کی صورت میں اصلی مسودے میں شامل شقوں کی منظوری کیلئے تیاریاں مکمل ، بلاول نے ملاقات کا احوال بتادیا
ملاقات کی تصدیق اور چوہدری نثار کا ردعمل
انہوں نے کہا کہ ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ چوہدری نثار کی شاید عمران خان سے ملاقات ہونے جا رہی تھی، اور اس ملاقات کو روکنے کیلئے ممکنہ طور پر شہبازشریف نے چوہدری نثار سے ملاقات کی۔ اس بات کی تصدیق تو سو فیصد کوئی بھی نہیں کرے گا، لیکن چند نکات کو جوڑ کر اس نتیجے پر پہنچ سکتے ہیں کہ شاید چوہدری نثار کی عمران خان سے ملاقات متوقع تھی۔
یہ بھی پڑھیں: حافظ نعیم الرحمان نے مخصوص نشستوں کو پی ٹی آئی کا حق قرار دے دیا
نوازشریف کا سیاسی کردار
منیب فاروق کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ نوازشریف اس نظام سے خوش نہیں ہیں، لیکن اب یہ ریکارڈ پر ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے میرے پروگرام میں کہہ دیا ہے کہ نوازشریف اس نظام کے ساتھ ہیں اور خوش ہیں۔ نوازشریف کا کردار اس وقت مریم نواز کی پنجاب میں حکومت میں ہے، اور وہ ابھی بھی پنجاب کی سیاست میں ایک سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز نے سٹیٹ آف دی آرٹ ”نوازشریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن میں انرولمنٹ مہم کا آغاز کر دیا
جنرل عاصم منیر کا کردار
آج جو فوج کے سربراہ ہیں، جنرل عاصم منیر ہیں۔ وہ کسی کو اجازت نہیں دیتے کہ کوئی وزیراعظم اور اس حکومت کے بارے میں یہ کہنا شروع کر دے کہ اسٹبلشمنٹ ناخوش ہے۔ جنرل عاصم منیر پاکستان کے وزیراعظم کو بہت عزت دیتے ہیں اور نوازشریف کی بھی عزت کرتے ہیں۔ جنرل عاصم منیر کی تعیناتی میں نوازشریف کا کلیدی کردار تھا، جس کی وجہ سے پوری اسٹبلشمنٹ نوازشریف کو عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
ویڈیو لنک