بیوی نے بیٹی اور اس کے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کر دیا

قتل کا واقعہ
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی شہر حیدر آباد میں ظالم بیوی اور بیٹی نے آشنا کے ساتھ مل کر گھر کے سربراہ کو قتل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں کتنے مقدمات درج، تفصیلات عدالت میں جمع
مقتول کا پس منظر
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ حیدر آباد کے علاقے مشیر آباد میں پیش آیا جہاں لنگم نامی شخص کو اس کی اپنی ہی بیوی اور سگی بیٹی نے قتل کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول لنگم اور اس کی بیوی وڈلوری شردھا نوکری پیشہ تھے جو کم معاوضے کی ملازمت کرتے تھے، ان کی بیٹی منیشا اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کر چکی تھی اور اس کی اپنے دوست حسین کے ساتھ دوستی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نیوی وار کالج کے 54ویں کانووکیشن کی تقریب کا لاہور میں انعقاد، نیول چیف کا خطاب
قتل کی وجوہات
پولیس کے مطابق میاں بیوی کے درمیان جھگڑا بھی بیٹی منیشا کی آشنا سے دوستی کو لے کر ہوا جو اس قدر بڑھ گیا کہ شوہر کی موت کی وجہ بن گیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ بیٹی نے دوپہر کے وقت اپنے باپ کو نیند کی گولیاں دیں اور پھر آشنا کے ساتھ مل کر دونوں ماں بیٹی نے پہلے اس کا سانس بند کیا اور پھر رسی کی مدد سے گلا گھونٹ دیا۔
لاش کو ٹھکانے لگانے کی کوشش
رپورٹس کے مطابق قتل کرنے کے بعد تینوں تھیٹر میں فلم دیکھنے گئے جس سے متاثر ہوکر انہوں نے لاش کو ٹھکانے لگانے کا بندوبست کیا اور لاش کو دریا میں لے جا کر پھینک دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دریا کے قریب موجود لوگوں نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی جس پر کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔