سلمان علی آغا نے بابر کو ہیرو اور حارث رؤف کو ولن قرار دے دیا

سلمان علی آغا کا دلچسپ انٹرویو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بابر کو ہیرو اور حارث رؤف کو ولن قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے پانی چھوڑنے اور مسلسل بارشوں سے راوی، ستلج اور چناب میں سیلابی کیفیت
فلم کے کرداروں کی مختاریاں
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں ان سے پوچھا گیا کہ اگر آپ فلم بنائیں تو کس کرکٹر کو کس رول میں لیں گے۔
Sd salarmla آغا نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ بابر اعظم فلم کے ہیرو ہوں گے، ولن کے کردار کے لیے حارث رؤف بہترین ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی چوروں کے خلاف بڑی کارروائی، جلدو میں لیسکو ٹیم پر حملہ، غنڈہ عناصر کے حملے ناقابل قبول ہیں: سی ای او لیسکو
دیگر کرکٹرز کے کردار
ٹی ٹوئنٹی کپتان نے کہا کہ حسن علی اچھے کامیڈین بن سکتے ہیں، عبداللہ شفیق کے لئے انہوں نے ناکام عاشق کا کردار منتخب کیا جبکہ فخر زمان کو بطور سنگر منتخب کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت دیرینہ مسائل کا مستقل حل نکالیں: ایرانی سفارتکار
خود کے بارے میں خیالات
ان کا کہنا تھا کہ کرکٹر نہ ہوتا تو بزنس مین ہوتا،انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی جادوئی ہنر مل جائے تو چاہوں گا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو غائب کرادوں۔
چھپے ٹیلنٹ کا انکشاف
انہوں نے اپنے چھپے ٹیلنٹ کے بارے میں بتایا کہ وہ اچھی شاعری کرسکتے ہیں، اس دوران انہوں نے شعر سنایا کہ منتظر میرے زوال کے ہیں، میرے اپنے بھی کمال کے ہیں۔
Childhood memories, alternate careers, poetry and a shoutout to @FakharZamanLive's singing talent! 🎤🇵🇰
Fun Q&A with Pakistan T20I captain @SalmanAliAgha1 🎬#BANvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/z8SI9KL8gi
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 11, 2025