کویت میں لائیو شو کے دوران ڈیلیوری بوائے سیٹ پر پہنچ گیا

کویت میں عجیب واقعہ
کویت سٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کویت کے ایک سرکاری چینل میں براہ راست نشر ہونے والے پروگرام کے دوران کھانا ڈیلیور کرنے والا شخص اچانک سٹوڈیو میں داخل ہو کر سیٹ پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: میں نے چوٹ ٹھیک کرنے کیلئے اپنا پیشاب پیا اور ۔۔۔ بھارتی اداکار پریش راول کا حیران کن انکشاف
وزارت اطلاعات کا اقدام
روزنامہ جنگ نے غیرملکی میڈیا کے حوالے سے بتایاکہ اس واقعے پر وزارت اطلاعات نے سٹوڈیو ڈائریکٹر کو معطل کردیا اور تکنیکی عملے کو بھی پوچھ گچھ کےلیے طلب کرلیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ردعمل
اس تمام واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی جس پر صارفین ملا جلا ردعمل دے رہے ہیں۔