سپریم کورٹ نے ڈبل ٹیکسشین ٹریٹی نظر ثانی کیس کی سماعت کے لیے 3 رکنی بینچ تشکیل دیا
سپریم کورٹ کا ڈبل ٹیکسشین ٹریٹی نظر ثانی کیس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے ڈبل ٹیکسشین ٹریٹی نظر ثانی کیس کی سماعت کے لیے 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 21 اکتوبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ممیوں کو جلانے پر دیومالائی کہانیوں نے جنم لیا، ایک ممی کے انتقام کا تذکرہ بھی ہوا، کئی لوگ عبرتناک موت کا شکار ہوئے پھر عزت سے دفن کیا جانے لگا
بینچ کی تشکیل اور اراکین
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے ڈبل ٹیکسیشن ٹریٹی نظر ثانی کیس کے لیے 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی بینچ کی سربراہی کریں گے جبکہ جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس نعیم اختر افغان بینچ میں شامل ہوں گے۔سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ اب 21 اکتوبر کو نظرِ ثانی کیس کی سماعت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں اوورسیز پاکستانیز کمیونٹی کا عشائیہ کا اہتمام، تارکین وطن کو ایڈوائزری کونسلز میں نمائندگی دینے کا عندیہ
سماعت کے دوران مکالمہ
نظر ثانی کیس کی سماعت کے دوران وکیل سعد ہاشمی نے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ڈبل ٹیکسیشن کیس کا فیصلہ تحریر کیا تھا جبکہ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے آپ کے فیصلے سے اتفاق کیا، جسٹس منصور علی شاہ نے اختلافی فیصلہ دیا تھا لہذا نظر ثانی بینچ میں اختلافی فیصلہ لکھنے والے جسٹس منصور علی شاہ کو بھی شامل کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: آگلے دن بیگم کو گاؤں سے لیا، ٹرین میں بیٹھے، نئی نئی شادی کے خمار آلود جھونکوں کی چھاؤں میں یہ سفر یوں کٹا جیسے حسین خواب ہو، اندھیرا قدم جما رہا تھا
چیف جسٹس کا فیصلہ
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ جسٹس منصور علی شاہ کو بینچ میں شامل کرلیتے ہیں، نظرِ ثانی کے تیسرے جج جسٹس نعیم اختر افغان ہوں گے۔
آج کی سماعت کی تفصیلات
واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں آج ڈبل ٹیکسیشن نظر ثانی کیس کی سماعت مقرر تھی جبکہ وکیل سعد ہاشمی نے جسٹس منصور کو شامل کرکے نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی تھی۔








