بلوچستان میں کوئی نیا آپریشن نہیں کرنے جا رہے، بھارت چھپ کر وار کر رہا ہے : طلال چودھری

وزیرِ مملکت برائے داخلہ کا بیان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کوئی نیا آپریشن نہیں کرنے جا رہے۔ بھارت نے سامنے سے حملہ کیا تو اسے شکست ہوئی اب چھپ کر وار کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی اور لاہور کے بیچ گاڑی چل نکلی تھی جو تین، چار دن میں منزل مقصود پر پہنچ جاتی تھی، یہ ڈیڑھ مہینے کے دریائی سفر سے تو بہت بہتر تھا۔

پراسسزیوں کے ذریعے حملے

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ بھارت اب پراکسیز کے ذریعے نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، بھارت خواتین اور بچوں کو ٹارگٹ کر کے بزدلانہ کارروائیاں کر رہا ہے۔ بلوچستان میں دہشت گردی بھارت کے آپریشن سندور کا تسلسل ہے، جیسے آپریشن سندور سے نمٹا، ان پراکسیز سے بھی ایسے ہی نمٹیں گے۔ کور کمانڈرز کانفرنس اور وزیرِ اعظم نے واضح فیصلہ کیا کہ پاکستان میں دہشت گردی نہیں رہے گی۔

موجودہ آپریشنز کی صورتحال

’’جنگ‘‘ کے مطابق طلال چوہدری نے کہا کہ بلوچستان میں کوئی نیا آپریشن نہیں کرنے جا رہے، صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، معلومات کی بنیاد پر چھوٹے موٹے آپریشن ہوتے ہیں۔ بلوچستان میں بہت بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو ختم کیا ہے۔ ٹی ٹی پی اور بی ایل اے بھارت کی پراکسیز کے طور پر استعمال ہوتی ہیں، دونوں دہشت گردوں کی پراکسیز کے ٹھکانے ہمسایہ ملک میں ہیں۔ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ بلوچستان کی سیاسی قیادت کو سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، افواجِ پاکستان جان دے رہی ہیں لیکن سیاسی بیانیے میں کمی نظر آ رہی ہے۔ ساری جماعتیں ایک بیانیے پر اکٹھی ہو جائیں تو جلد یہ جنگ جیت جائیں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...