اسمگل شدہ گاڑیوں کو قانونی حیثیت دینے کا بڑا اسکینڈل

اسلام آباد میں اسمگلنگ کی بڑی اسکیم کا انکشاف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف بی آر حکام کی ملی بھگت سے کسٹمز آکشن نظام کے ذریعے اسمگل شدہ گاڑیوں کو قانونی حیثیت دینے کے بڑے اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس کا فیصلہ محفوظ، کب سنایا جائے گا؟ تاریخ سامنے آگئی
کسٹمز افسران کی معطلی
اس اسکینڈل پر 2 کسٹمز افسران کو معطل کر کے ان کے نام ای سی ایل میں شامل کر دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آپ کی جیت نے دنیا کے آمروں کو ہلا کر رکھ دیا ہوگا،سابق صدرعارف علوی کا ٹرمپ کوخط
ملک گیر کریک ڈاؤن
ملک گیر کریک ڈاؤن کے دوران اس کاروبار میں ملوث 13 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایک سینئر افسر نے بتایا کہ ملزمان کسٹمز آکشن سسٹم کے غلط استعمال کے ذریعے اسمگل شدہ گاڑیوں کو قانونی حیثیت دیتے تھے۔
جعلی رجسٹریشن کا انکشاف
ایکسپریس نیوز کے مطابق اب تک 103 ایسی گاڑیوں کی نشاندہی ہو چکی ہے جو جعلی یوزر آئی ڈیز کے ذریعے رجسٹرڈ کی گئیں۔ اس کے علاوہ نیلامی اور دیگر سرکاری ریکارڈ میں بھی جعلسازی کی گئی۔