بھارتی لیجنڈری گلوکارہ کی موت کی افواہیں

آشا بھوسلے کی موت کی افواہیں
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیجنڈری پلے بیک سنگر لتا منگیشکر کی بہن گلوکارہ آشا بھوسلے کی موت کی خبروں نے سول میڈیا پر ہلچل مچا دی۔ سوشل میڈیا پر آشا بھوسلے کی تصویر پر ہار لگا کر ان کی موت کا جھوٹا پیغام تحریر کیا گیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم سے جسٹس منصور کا راستہ رُکا ، رانا ثنا اللہ کا اعتراف
مداحوں کی ردعمل
سوشل میڈیا پوسٹ وائرل ہونے پر بعض مداحوں نے اس خبر پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ دیگر نے اس کی تصدیق کا مطالبہ کیا۔ اہلخانہ کو اس وقت معلوم ہوا جب انہیں جاننے والوں کی فون کالز موصول ہوئیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ
بھارتی میڈیا کے مطابق آشا بھوسلے کے بیٹے آنند بھوسلے نے بتایا کہ ان کی والدہ بالکل خیریت سے ہیں اور ان کی موت کی افواہ سراسر جھوٹ ہے۔ آنند بھوسلے نے اس خبر کو غلط قرار دے کر واضح طور پر تردید کی ہے.