بیٹی کے ساتھ جو ہوا اس کا حساب اللہ لے گا، حمیرا اصغر کے والد کی میڈیا سے گفتگو
حمیرا اصغر کی نماز جنازہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی معروف اداکارہ حمیرا اصغر کی نماز جنازہ لاہور ماڈل ٹاون میں ادا کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کی بڑی کمی
والد کی میڈیا گفتگو
نماز جنازہ کے بعد ان کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیٹی کی میت نہ لینے جانے کے حوالے سے چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راشد لطیف کا پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے راز فاش کرنے کا اعلان
پوسٹ مارٹم رپورٹ پر تبصرہ
تفصیلات کے مطابق حمیرا کے والد کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ پر ابھی کچھ نہیں کہنا چاہتا۔ بیٹی کے ساتھ جو ہوا اس کا حساب اللہ لے گا۔ حمیرا کی والدہ کا حمیرا سے رابطہ رہتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سپہ سالار کے خلاف مہم کا مقصد پاکستان کو کمزور کرنا ہے، طاہر محمود اشرفی
ڈیڈ باڈی کی وصولی کی وضاحت
انہوں نے مزید کہا کہ ڈیڈ باڈی نہ لینے کے حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ میڈیکل سے پہلے کوئی کیسے ڈیڈ باڈی وصول کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟
لاش کی دریافت
یاد رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش تین روز قبل کراچی کے ایک فلیٹ سے اس وقت برآمد ہوئی جب مالک مکان سرکاری اہلکاروں کے ہمراہ فلیٹ خالی کروانے کیلئے عدالتی بیلف لے کر پہنچا۔ جیسے ہی اہلکار اندر داخل ہوئے تو کمرے میں اداکارہ کی لاش ملی۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کی معلومات
اداکارہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ کی موت 8 سے 10 ماہ قبل ہوئی اور لاش ڈی کمپوزیشن کے آخری مرحلے میں تھی۔








