سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 57 ہزار روپے ہو گئی
سونے کی قیمت میں اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنگوں کا فیصلہ سوشل میڈیا پر نہیں میدانِ جنگ میں ہوتا ہے: ترجمان پاسدارانِ انقلاب
سونے کی فی تولہ قیمت
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے بڑھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں فصل کی باقیات نہ جلانے کی مہم نے تحریک کی شکل اختیار کر لی
نئی قیمتیں
اس اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 57 ہزار روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1971 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 6 ہزار 69 روپے ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ کی صورتحال
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 21 ڈالرز بڑھ کر 3 ہزار 345 ڈالرز فی اونس ہوا ہے۔








