مریم نواز راشن کارڈ اسکیم کا آغاز، مائنز ورکرز ہر ماہ کتنے ہزار روپے کا راشن حاصل کر سکیں گے؟ جانیے

وزیراعلیٰ پنجاب کا انقلابی اقدام

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت صوبائی حکومت نے مائنز ورکرز کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے ’’مریم نواز راشن کارڈ‘‘ سکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ معدنیات کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر معدنیات شیر علی گورچانی تھے۔

یہ بھی پڑھیں: میری ترجیح تنازعات کا خاتمہ ہے، شروع کرنا نہیں، سمجھتا ہوں پاکستان اور بھارت کا تنازعہ حل ہو گیا، ٹرمپ

راشن کارڈ کا مقصد

اس موقع پر وزیر معدنیات شیر علی گورچانی نے کہا کہ ’’مریم نواز راشن کارڈ‘‘ وزیراعلیٰ پنجاب کے اس وژن کی عملی تصویر ہے، جس کا مقصد محنت کش طبقے کو معاشی تحفظ، سہولت اور عزت دینا ہے۔ وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایات پر محکمہ معدنیات کے 40 ہزار مزدوروں کو راشن کارڈز فراہم کیے جا رہے ہیں، جن کے ذریعے وہ ہر ماہ 3 ہزار روپے تک کا راشن حاصل کر سکیں گے۔ آئندہ سالوں میں اس مالی معاونت کو بڑھایا جائے گا، اور مزدوروں کی زندگی میں حقیقی بہتری کے لیے پنجاب حکومت ہر ممکن اقدام کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 60 کلومیٹر چوڑا شہاب ثاقب، جس کے گرنے سے زمین پر 500 کلومیٹر کا گڑھا بنا، سمندر اُبل پڑا مگر جانداروں کی زندگی بچ گئی۔

صنعت اور معاشرتی ترقی

اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب کی ترقی اب صرف سڑکوں اور پلوں تک محدود نہیں رہی، بلکہ انسانی فلاح اور معاشرتی انصاف ہماری ترجیح بن چکے ہیں۔ آج جو کارڈز تقسیم کیے گئے، اُن میں سے اکثریت کے پی کے سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کو دیے گئے، کیونکہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے نزدیک ہر مزدور برابر ہے، چاہے وہ کسی بھی صوبے سے تعلق رکھتا ہو۔

یہ بھی پڑھیں: کندھکوٹ میں مسافر ٹرین کی 7 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

محکمہ معدنیات کی کارکردگی

وزیر معدنیات نے بتایا کہ محکمہ معدنیات نے اس سال ای آکش کے ذریعے ریکارڈ 30 ارب روپے ریونیو اکٹھا کیا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ محکمہ نہ صرف محنت کر رہا ہے بلکہ دیگر صوبوں کے لیے ایک ماڈل بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آفریدی نے بھارت سے متعلق خود سے منسوب سوشل پوسٹ کو فیک قرار دیدیا، پوسٹ میں کیا لکھا ہے؟

فنڈز میں اضافہ اور نئے اقدامات

اس موقع پر سیکرٹری معدنیات پرویز اقبال بٹ نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مائنز ورکرز کی فلاح کے لیے مختص فنڈ جو پہلے صرف 70 کروڑ روپے تھا، اب بڑھا کر 3 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔ مزید برآں، رواں سال مائنز ورکرز کے لیے ڈیڑھ ارب روپے کے خصوصی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔ محکمے کی اولین ترجیح مزدوروں کو ان کے حقوق کی شفاف اور میرٹ پر مبنی فراہمی ہے۔

ہونہار طلباء کے لیے سہولیات

انہوں نے یہ خوشخبری بھی دی کہ مائنز ورکرز کے ہونہار بچوں کو مفت لیپ ٹاپس، ای-بائیکس، اور سکالرشپس دی جائیں گی۔ مائنز ورکرز کی فلاح کے لیے استعمال ہونے والا ہر پیسہ ہمارے لیے ایک امانت ہے، اور اس امانت کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔ تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری معدنیات نعیم اللہ بھٹی، ڈی جی معدنیات کیپٹن (ر) وقاص رشید اور کمشنر مائنز لیبر محمد اسد بھی موجود تھے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...