پنجابیوں نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا

دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی کامیابی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ اور اداکارہ ہانیہ عامر کی فلم 'سردار جی تھری' نے باکس آفس پر دھوم مچادی ہے۔ دنیا بھر میں پنجابی بولنے والی کمیونٹی نے مودی سرکار کی انتہا پسندانہ پالیسی مسترد کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: India’s ₹25 Toilet Tax Sparks Outrage
فلم کی کامیابی
پاکستانی اداکارہ کو سر آنکھوں پر بیٹھا لیا، دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی فلم نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے۔ فلم کو بھارت میں ریلیز کی اجازت نہ ملی لیکن پاکستان سمیت دنیا بھر سے فلم نے 42 کروڑ روپے کما کر رواں سال کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی پنجابی فلم بن گئی۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے سوات میں ارلی فلڈ وارننگ سسٹم نصب نہ ہونے کا انکشاف
سینما میں بزنس
سما نیوز کے مطابق پاکستانی سینما گھروں میں بھی فلم نے کھڑی توڑ بزنس کیا۔ پہلے ہفتے 7 کروڑ روپے سے زائد کما لیے۔
بھارتی ردعمل
یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے پنجابی فلم سردار جی تھری سے ہانیہ عامر کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا تھا، مطالبہ نہ ماننے پر فلم کو بھارت میں ریلیز کی اجازت نہیں ملی۔ دلجیت دوسانجھ اور فلمسازوں نے فلم بھارت سے باہر ریلیز کردی۔