سیشن عدالت نے 2 صحافیوں کے یوٹیوب چینلزپر پابندی کالعدم قرار دے دی

اسلام آباد: ایڈیشنل سیشن جج کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایڈیشنل سیشن جج نے پاکستانی شہریوں کے 27 یوٹیوب چینلوں میں سے 2 صحافیوں مطیع اللہ جان اور اسد طور پر پابندی لگانے کا حکم معطل کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کے اجلاسوں میں کیا ہو رہا ہے ۔۔۔؟ شاہزیب خانزادہ نے بتا دیا
درخواست گزاروں کا مؤقف
درخواست گزاروں کی وکیل ایمان مزاری نے بتایا کہ 'ہمارا مؤقف ہے کہ اس حکم کی کوئی قانونی بنیاد نہیں۔ یہ یک طرفہ فیصلہ تھا جس میں دفاع کو سنے بغیر ہی حکم جاری کر دیا گیا۔'
یہ بھی پڑھیں: 22 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر کو ڈیلیوری بوائے نے گولی مار کر ہلاک کردیا
عدالت کا فیصلہ
جس پر عدالت نے پابندی کالعدم قرار دے دی۔ ویب سائٹ انڈیپینڈیٹ اردو کے مطابق سیشن عدالت میں مقدمے کی اگلی سماعت 21 جولائی کو ہو گی۔
چیلنج کی تفصیلات
صحافی مطیع اللہ جان اور اسد طور نے ان کے چینلز پر پابندی کو اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔