عالیہ بھٹ کے ساتھ 77 لاکھ روپے کا فراڈ؛ سابق اسسٹنٹ گرفتار

بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کا فراڈ کیس

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ سے 77 لاکھ روپے کا غبن کرکے فرار ہونے والی ان کی سابق پرسنل اسسٹنٹ کو پولیس نے بالآخر حراست میں لے لیا۔

شکایت کی تفصیلات

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایاکہ اس فراڈ سے متعلق پولیس کو اداکارہ عالیہ بھٹ اور ان کی والدہ سونی رازدان نے 23 جنوری کو شکایت درج کرائی تھی۔

غبن کا طریقہ کار

جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ عالیہ بھٹ کی پروڈکشن کمپنی (ایٹرنل سن شائن پروڈکشنز پرائیویٹ لمیٹڈ) اور ذاتی اکاؤنٹس سے ان کی سابق پرسنل اسسٹنٹ 32 سالہ ویدیکا پرکاش شیٹی نے غبن کیا ہے۔

عالیہ کی پرسنل اسسٹنٹ نے یہ فراڈ مئی 2022 سے اگست 2024 کے دوران کیا۔ اس دوران ویدیکا نے سفر، ملاقاتوں اور دیگر متعلقہ انتظامات کے جعلی بل تیار کیے اور عالیہ سے دستخط کروائے تھے۔

فرار اور گرفتاری

سابق پرسنل اسسٹنٹ ان دستخط شدہ چیکس کو پہلے اپنے دوست کے اکاؤنٹ میں ڈلواتی تھی اور پھر وہاں سے اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرتی رہی۔

جب عالیہ بھٹ نے مقدمہ درج کرایا تو ویدیکا فرار ہوگئی تھی اور 6 مہینے کی مسلسل تلاش کے بعد بالآخر پولیس نے اسے بنگلورو سے گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...