قاسم اور سلیمان کا پاکستان کی بجائے دورہ امریکا زیادہ اہم ہے، سلمان غنی

سینئر صحافی کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی اور تجزیہ کار سلمان غنی کہتے ہیں کہ جب تک تحریک انصاف خود سنجیدہ نہیں ہو گی، تب تک تحریک آگے بڑھتی نظر نہیں آرہی۔ تحریک انصاف کے اندر 5 اگست کی تحریک کو لے کر کوئی تیاری نظر نہیں آرہی۔
یہ بھی پڑھیں: ادھم پور ایئر فیلڈ کو تباہ کرنے کی وجہ بھی سامنے آ گئی
پی ٹی آئی کے بانی کے بیٹوں کی پاکستان آمد
بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں قاسم اور سلیمان پر پاکستان آنے پر کوئی پابندی نہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ وزیرآباد واقعہ کے بعد بھی ان کے دونوں بیٹے پاکستان آئے تھے۔ اگر وہ پاکستان آکر احتجاجی عمل کا حصہ بنتے ہیں تو پرامن احتجاج پر کوئی پابندی نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی والے سیاست چھوڑنے کی تیاری کریں، ریلیف یا این آراو نہیں ملے گا: طلال چودھری
امریکا کا دورہ
دنیا نیوز کے پروگرام تھنک ٹینک میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے مزید کہا کہ قاسم اور سلیمان پاکستان آمد سے پہلے امریکا جائیں گے۔ پاکستان آنے سے زیادہ اہم ان کا امریکا کا دورہ ہو گا، جہاں ان کے رہنما کچھ اہم ملاقاتوں کے لئے سرگرم عمل ہیں۔
پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی کوششیں
امریکا میں ہونے والی ملاقاتوں کے ذریعے پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جائے گی۔