سوات کا پہلا بورڈ آف سٹڈی اجلاس، تعلیمی و تحقیقی معیار میں بہتری کے لیے تجاویز پر غور

پہلا بورڈ آف سٹڈی اجلاس
سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوات کا پہلا بورڈ آف سٹڈی اجلاس ہوا، ڈپارٹمنٹ آف سائیکولوجی فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز، یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز پر مشتمل ماہرین نے شرکت کی۔
اجلاس کا آغاز
اجلاس کا آغاز قرآنِ پاک کی تلاوت سے ہوا، صدارت مسٹر فضل خالق ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ نے کی۔
شرکت کرنے والے فیکلٹی ممبرز
اجلاس میں مندرجہ ذیل فیکلٹی ممبرز نے شرکت کی:
- ڈاکٹر آثار علی شاہ، انچارج فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز
- ڈاکٹر ندا اللہ، اسسٹنٹ پروفیسر ویٹرنری مائیکروبیالوجی
- ڈاکٹر عجب خان، اسسٹنٹ پروفیسر پیتھولوجی
- ڈاکٹر محمد شاہکار عذیر، اسسٹنٹ پروفیسر پولٹری سائنسز
- ڈاکٹر محمد طیب خان، ڈپٹی رجسٹرار
- ڈاکٹر لیاقت علی، لیکچرر سوشیالوجی
- ڈاکٹر شہزاد احمد، لیکچرر DPT
- فدا حسین، لیکچرر سپورٹس اینڈ فزیکل ایجوکیشن
تجاویز اور سفارشات
اجلاس میں شریک تمام ارکان اور ماہرین نے نہایت مفید تجاویز پیش کیں جن سے تعلیمی و تحقیقی معیار میں بہتری متوقع ہے۔ ماہرین میں شامل مس صباحت گل، اسسٹنٹ پروفیسر ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ گومل یونیورسٹی، اور مسٹر ارسلان خان، لیکچرر گومل یونیورسٹی نے اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔